2025 HED News Latest News

ڈپٹی ڈائریکٹر بننے کے خواہشمند درخواست دیں آج سے ای- پورٹل کھل گیا

یہ پورٹل 27 مئی سے 11 جون 2025 شام پانچ بجے تک کھلا رہے گا

درخواست دینے سے قبل نیا کرائٹیریا ملاحظہ فرما لیں جس کے مطابق ایجوکیشن کوالیفیکیشن کے دس ،اخری پانچ سال کی سالانہ رپورٹس کے دس ،متعلقہ سکیل میں سنیارٹی کے کل دس ،تحریری امتحان کے تیس ۔انتظامی تجربے کے بیس اور انٹرویو کے بیس نمبرز ہیں

لاہور (خبر نگار).ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کل جوائیٹ ڈائریکٹر آئی ٹی پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ لاہور کے نام مشتہر کرنے کے لیے لیٹر جاری کیا ہے جس میں صوبے بھر کے ضلعی آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹرز کی خالی پوسٹوں کو پر کرنے کے لیے موزوں امیدواران سے درخواستیں طلب کرنے کے لیے ای پورٹل کھولنے کا کہا گیا ہے یہ پورٹل آج 27 مئی 2025 ںسے ان لائن درخواستیں وصول کرئے گا اور یہ سلسلہ گیارہ جون 2025 پانچ بجے شام تک جاری رہے گا یہ درخواستیں امیدواران بذریعہ ایچ ای ڈی موبائیل اپلیکیشن سے کی جا سکیں گی جو گوگل سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جائیں گی اس کا لنک اشتہار میں موجود ہے امیدوار سب سے پہلے کرائٹریا کے نوٹیفکیشن کا مطالعہ ضرور کر لیں جس میں اہلیت کے معیار بتایا گیا ہے یہ نوٹیفکیشن 20 فروری 2025 کو کیا گیا تھا یاد دہانی کی خاطر یہ دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے اس کے ذریعے آپ اپنے اہلیت کے نمبروں کا اندازہ لگا سکیں گے

Related posts

جار ستمبر کو ہونے والے ڈائریکٹرز کی سلیکشن نامنظور۔نئے پینلز بنائے جائیں نواسی روز کیلیے ایڈیشنل چارج دے دیا گیا

Ittehad

سکولز  اور کالجز کے  کنٹریکٹ 14055 ملازمین کو ریگولر ایز کرنے کا فیصلہ 

Ittehad

ایل سی ڈبلیو یونیورسٹی میں بھرتی کے لیے آسامیوں کی تعداد میں اضافہ

Ittehad

Leave a Comment