2025 HED News Latest News Press Releases

عید قربان سے قبل ہی سرکاری ملازمین کو ایک بڑا جھٹکا

پچیس فیصد ٹیکس چھوٹ بحالی کا کوئی لیٹر اکاؤنٹ آفیسز کو موصول نہیں ہوا لہذا ساڑھے بارہ مئی کی ٹنخواہ میں کٹ گیا اور اتنا ہی جون کی تنخواہوں سے کٹے گا یہ کٹوتی بعض کیسز میں سرکاری ملازمین کی کل تنخواہ کا 25 سے 30 فیصد ہے

تنخواہوں کا ایک بڑا حصہ انکم ٹیکس میں کٹ گیا یہ اتنا اچانک ہوا کہ اس نے سرکاری ملازمین کے اوسان خطا ہوگئے عید کی ساری پلاننگ دھری کی دھری رہ گئے عید اب ایسے ہی گزرے گی

لاہور (نامہ نگار ) سرکاری ملازمین دو ماہ سے مطمئن بیٹھے تھے کہ انکم ٹیکس میں 25 فیصد چھوٹ کا مسلہ طے پا گیا ہے اور اسے بحال کرنے کے بعد ایف بی آر نے چھوٹ ختم کرنے کا لیٹر واپس لے لیا ہے مگر اجانک ماہ مئی کی سیلری بنکوں میں آئی تو تنخواہوں سے ایک خطیر رقم کم تھی تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ اکاؤنٹ آفیسز والے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی بحالی سے بے خبر نکلے اور انہوں نے رکی ہوئی 25 فیصد چھوٹ واپس والے لیٹر کی روشنی میں کٹوتی کیا آدھی رقم اس ماہ اور آدھی جون 2025 کی تنخواہوں سے کاٹنے کا فیصلہ کیا یہ آدھی ٹیکس کی رقم اتنی زیادہ تھی کہ بعض کیسز میں ایک تہائی تنخواہ کٹ گئی عید الاضحی کا موقع تھا عید کے خرچوں کی پلاننگ ہو رہی تھی کہ اچانک اس خبر نے سرکاری ملازمین کے اوسان خطا ہوگئے اب قائدین پھر جد وجہد کریں گے اور بحالی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کٹوتیاں کروائیں گے مگر اب اس ماہ تو کچھ نہیں ہو سکے گا شائد اگلے ماہ کی کٹوتی بچ جائے اور یہ جو زاید رقم ایف بی آر کو چلی گئی اس کی ایڈجسٹمنٹ ایک مشکل مرحلہ ہوگا بہرحال یہ عید تو ایسے ہی گزرے گی

Related posts

پرموشن لنکڈ ٹریننگ کا ٹیسٹ ان لائن ہوگا یہ نہایت سہل ہوگا

Ittehad

پنجاب حکومت نے دوران ملازمت انتقال کر جانے والے ملازمین کی فنانشل اسسٹنس کی رقم کم کر دی ۔۔البتہ متوفی کی بیوہ/بچے کو ملازمت کی فراہمی بحال کر دی

Ittehad

گجرات کے چار کالجز سیاسی عناد اور حسد کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ۔۔گجرات یونیورسٹی سے ریپیٹریٹ ہونے والے کالجز کی کہانی

Ittehad

Leave a Comment