2024 HED News Latest News

ایم فل الاؤنس کی منظوری ، بی ایس کلاسز کی اجازت ،ڈیپوٹیشن کی اجازت جبکہ ڈی ڈی او پاورز کی درخواستیں فارورڈ

چھ کالج اساتذہ کو ایم فل الاؤنس کی منظوری

لاہور ۔نمائندہ خصوصی ،۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے چھ کالج اساتذہ کو ایم فل الاؤنس کی منظوری کے نوٹیفکیشن کر دیا ہے ان میں 1 – حفظہ نذیر گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن برائے خواتین گوجرانولہ ، 2-فیصل حیات گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سانگلہ ہل ضلع ننکانہ 3 – محمد علی لیکچرر سائیکالوجی گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڑ لاہور 4- اسد علی لیکچرر شماریات گورنمنٹ گریجویٹ کالج عبد اللہ پور فیصل آباد 5- عدیل احمد لیکچرر لائبریری سائنس گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز لاہور 6- ستارہ اقبال لیکچرر پنجابی گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج شرقی سائیڈ حافظ آباد۔

دو ڈی ڈی پاورز کی درخواستیں حتمی منظوری کے لیے سیکریٹریٹ کو روانہ

1۔ مدثر مقبول اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز ایجوکیشن کی ڈی ڈی او پاورز کے لیے درخواست سیکریٹری ایجوکیشن کو بجھوا دی گئی۔ 2- ساجدہ پروین سینئر انسٹرکٹر کی درخواست برائے توسیع ڈی ڈی او پاور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس ڈیرہ غازی خاں کی درخواست سیکریٹری ایجوکیشن کو بجھوا دی گئی ہے

ڈیپوٹیشن ٹو منسٹری آف ڈیفینس کالج کی اجازت

محترمہ مبشرہ شبیر لیکچرر اردو نے کینٹ کالج منسٹری آف ڈیفنس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر ڈیپوٹیشن پر جانے کے این او سی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر دیا گیا ہے اور آرڈرز جاری کر دئیے گئے ہیں

موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بیرون ملک چھٹی کی درخواستیں سیکرٹری ایجوکیشن کو فار ورڑ

– عاتکہ نذیر اسسٹنٹ پروفیسر کمپوٹر سائنس گورنمنٹ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ساہیوال نے چھٹیوں کے دوران یو اے ای وزٹ کرنے کی درخواست دی ہے جسے فارورڈ کر گیا ہے 2– محترمہ حلیمہ اصغر لیکچرر کیمسٹری گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین جہلم نے موسم گرما کے دوران سعودی عرب وزٹ کرنے کی اجازت طلب کی تھی ضروری کاروائی کے بعد اسے سیکریٹریٹ فارورڈ کر دیا گیا ہے

این او سی فور ائیر کلاسز کے اجرا کی اجازت

گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ کے پرنسپل نے بی ایس بزنس اینڈ ایڈمنسٹریشن مارننگ و ایوننگ اور انگریزی ،اپلائیڈ سائیکالوجی اور کمپوٹر سائنس کی ایوننگ شفٹ میں شروع کرنے کی اجازت طلب کی تھی جو انہیں دی گئی ہے

میٹرنٹی لیو

گورنمنٹ کالج ملتان خورد ضلع چکوال کی محترمہ عروسہ تبسم لیکچرر سائیکالوجی نے میٹرنٹی لیو کے لیے درخواست دی تھی جسے منظور کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے آرڈرز جاری کر دئیے ہیں

ایم فل الاؤنس کے نوٹیفکیشن

ڈی ڈی پاورز کے فارورڈنگ لیٹر

ڈیپوٹیشن کا اجازت نامہ

موسم گرما کے دوران چھٹی کی فاروڈنگ

این او سی فور ائیر کلاسز کی اجازت

میٹرنٹی لیو کی اجازت

Related posts

کیو ایس ورلڈ رینگ میں تین پاکستانی یونیورسٹیاں پہلی پانچ سو میں اور بارہ پہلی پندرہ سو میں

Ittehad

پی پی ایل کی مرکزی ایگزیکٹو کا آخری اجلاس، 9رکنی الیکشن کمیشن کا اعلان

Ittehad

پانچ فروری ،یوم یکجتی کشمیر،کے طور پر منانے کے لیے عام تعطیل ہوگی

Ittehad

Leave a Comment