HED News Latest News

ورکرز ویلفئیر سکولوں کے اساتذہ کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،احتجاج کا اعلان

لاہور(رب نواز )ورکرز ویلفیئر بورڈ نے اپنے سکولوں کے اساتذہ کی تین ماہ کی تنخواہ ادا نہیں کی، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ورکرز ویلفیئر سکولوں کے اساتذہ نےاحتجاج کا اعلان کردیا، کہتے ہیں 3 ماہ کی تنخواہوں کے حصول کیلئے اساتذہ کی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے اپیل کررہے ہیں۔ ورکرز ویلفیئر سکول نے اساتذہ کی تین ماہ کی تنخواہیں روک لی۔ورکرز ویلفیئر سکولوں کے اساتذہ نے تنخواہوں کے حصول کیلئے احتجاج کا اعلان کردیا۔اساتذہ نے صوبائئ وزیر تعلیم 3 ماہ سے روکی گئی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ نے ورکر ویلفیئر بورڈ کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔اساتذ نے مطالبہ کیا ہے کہ 6 سال مدت ملازمت مکمل کرنے والے اساتذہ کو مستقل کیا جائے اور دیگر سرکاری سکولوں کی طرح ہمیں بھی بنیادی سہولیات فراہم کیجائیں۔انھوں نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔

Related posts

لاہور:سروس اور پے پروٹیکشن کے لئے آج 2 بجے احتجاجی ریلی ہوگی

Ittehad

خواتین اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی کے لیے سنیارٹی نمبر 347تا 1110 بارہ دسمبر 2022تک بھجوائیں 

Ittehad

پنجاب بھر کے سرکاری و پرائیویٹ سکولز اور کالجز سوموار نو جنوری سے کھل رہےہیں

Ittehad

Leave a Comment