محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس نوٹ کے ساتھ واپس بجھوا دئیے کہ این او سی آنٹی کرپشن کیسز کے ہمراہ نہیں تھا میٹنگ میں نشاندھی پر سیکرٹری ایجوکیشن نے کیسز واپس لے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن کی نا اہلیت ثابت ہے
لاہور (نامہ نگار )محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے عملے کی نا اہلیت کا منہ بولتا ثبوت سامنے آ گیا ہے گذشتہ دنوں مرد ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے گریڈ بیس میں ترقی کے کیسز محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو پی ایس بی ون میں پیش کرنے کے لیے بجھوا دئیے گئے میٹنگ کے دوران جب یہ کیسز پیش ہونے پر زیر بحث لائے جانا تھا تو انکشاف ہوا کہ ان کے ساتھ آنٹی کرپشن کا این او سی تو ساتھ بجھوایا ہی نہیں گیا اس پر سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کیسز واپس کرنے کی درخواست کر دی پوری ٹیچنگ میں یہ تاثر دیا گیا کہ کیسز پیش ہو گئے ہیں مگر جب سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے کورنگ لیٹر کے ساتھ واپس کیے تو اصل صورتحال کا پتہ چلا
