2023 Latest News Press Releases

اساتذہ کی ترقیاں روکنے کے خلاف سکول اساتذہ کا مظاہرہ ،  امتیازی سلوک بند کرو ،اساتذہ رہنما

سینیئر سکول  اساتذہ کی تنظیم ،پاس،کے بینر تلے لاہور سول سیکرٹریٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت چیرمین پاس رانا عطا اور صدر اشفاق گجر کر رہے تھے مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اساتذہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف نعرے درج تھے 

لاہور (نمائندہ خصوصی) ایکشن کی آڑ میں ترقیوں کا عمل روک دینے اور محکمانہ پرموشن کمیٹیوں اور صوبائی سلیکشن بورڈ کے اجلاس منعقد نہ کروانے پر سکول اساتذہ سراپا احتجاج تھے  اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ رہنما رانا عطا اور اشفاق گجر نے کہا کہ تمام محکمے ملازمین کی ترقیوں کے اجلاس منعقد کر رہے ہیں ابھی حال ہی میں پولیس ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ملازمین کی ترقیاں کی ہیں آخر سکول و کالج اساتذہ سے نا روا سلوک کیوں رکھا جا رہا ہے   مارچ گزر گیا تو التوا کا ایک اور بہانہ مل جائے گا کہ گذشہ برس کی پی ای آر ساتھ منسلک نہیں کیسز نامکمل ہیں اور انہیں مکمل کرتے ہوئے پھر دو تین ماہ لگ جائیں گے لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ انہی  کیسز کی بنیاد پر جلد اجلاس بلا کر ترقیاں کر دی جائیں

Related posts

ورکرز ویلفئیر سکولوں کے اساتذہ کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی،احتجاج کا اعلان

Ittehad

چکوال۔۔۔انگریری ادب کے معروف استاد چوہدری لیاقت انتقال کر گئے 

Ittehad

گورنمنٹ کالج نہاولنگر کے  سابق پرنسپل ڈاکٹر محمد علی ندیم انتقال کر گئے 

Ittehad

Leave a Comment