2023 Latest News University / Board News

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے یونیورسٹی ملازمین کو پندرہ فیصد سپیشل ڈسپیرٹی الاونس کے لیے نا اہل قرار دے دیا 

ایچ ای ڈی نے پنجاب کی پبلک یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے نام خط میں لکھا ہے کہ کیونکہ یونیورسٹی کے ملازمین سرکاری شمار نہیں ہوتے انہیں یہ الاونس نہیں دیا جا سکتا 

خط کے اندر بھی تضاد موجود ہے اگر یہ یونیورسٹی سرکاری ہیں اور ان کا انتظام خود مختاری کے اصول پر چلایا جاتا ہے تو ان کے فیصلوں کو بھی آزاد چھوڑ دینا چاہیے جیسا کہ ماضی میں 25 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس دیتے وقت ہوا تھا کہ  اگر کسی یونیورسٹی کے پاس وسائل موجود ہیں اور سنڈیکیٹ کی منظوری کے بعد دیا جائے اس مرتبہ ایڈوائس منفی بنا کر بھجوا نا صریحاً نا انصافی ہے 

لاہور(نمائندہ خصوصی) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر صاحبان کے نام ایک خط میں ہدایت کی ہے کہ کیونکہ یونیورسٹی کے ملازمین سرکاری نہیں ہوتے  انہیں سرکاری ملازمین کی طرح 15 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس نہیں دیا  جاسکتا  جب 2021میں 25 فیصد ڈسپیرٹی ریڈکشن الاونس دیا گیا تھا تو یونیورسٹی ملازمین اور اساتذہ نے تحریک چلائی اور اس کے نتیجے میں صوبائی حکومت نے یہ اصول طے کروایا کہ اگر یونیورسٹی کے پاس وسائل موجود ہیں اور ان کی سنڈیکیٹ اجازت دیتی ہےتو دے دیا جائے اور بیشتر یونیورسٹی انتظامیہ دینے پر آمادہ ہو گیں اور مل گیا اس مرتبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مشترکہ طور پر یونیورسٹی ملازمین کو ان کے جائز حق سے محروم کرنے کی سازش کی ہے اور یو ٹرن لیتے ہوئے سابقہ موقوف کے برعکس خط لکھ دیا ہے کہ۔کیونکہ۔یہ خود مختار آرگنائزیشن کے ملازم ہیں انہیں نہیں ملنا چاہیے حالانکہ محکمہ خزانہ کی ایک پائی خرچ نہیں آنی تھی اتحاد اساتذہ پاکستان نے اس طرز عمل کی مذمت کی ہے اور انہیں طرز منفی  عمل تبدیل کر کے اسے مثبت بنانے کی ضرورت ہے 

Related posts

صوبائی حکومت نے بھی مسیحی بھائیوں کو دسمبر کی تنخواہ پیشگی دینے کا نوٹیفیکیشن کر دیا

Ittehad

پیپلا فیصل آباد ڈویژن کی نئی ڈائریکٹر پروفیسر بشری پروین کو خوشامدید اور مبارکباد

Ittehad

سکولوں میں مفت کھانا دینے سے 33 فیصد حاضری بڑھی اور 77 فیصد بچوں کی صحت بہتر ہوئی

Ittehad

Leave a Comment