وہ بطور صدر شعبہ کیمسٹری گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ فرائض سر انجام دے رہے تھےان کی عمر تقریبا ساتھ برس ہونے کو تھی اور تین مارچ 2025 کو انہیں مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد ریٹائر ہونا تھا
دل کے مریض تھے سات آٹھ برس قبل ہارٹ بائی پاس سرجری ہوئی پھر تکلیف ہوئی تو چار ماہ چار سٹنٹ ڈال کر تکلیف دور کرنے کی کوشش کی گئی مگر کوئی افاقہ نہ ہوا اب یہ تجویز ہوا تھا کہ دوبارہ ہارٹ سرجری کی جائے مگر قدرت نہ موقع نہ دیا
لاہور (خبر نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور کے شعبہ کیمسٹری کے صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد فاروق اللہ کی رحمت میں چلے گئے وہ ایک عرصہ سے دل کے مریض تھے سات آٹھ سال قبل جب مرض نے سنگینی اختیار کی تو ہارٹ سرجری بائی پاس کرکے اسے ٹھیک کرنے کی کاوش کی گئی 2024 میں کوئی چار پانچ ماہ قبل دوبارہ بیماری نے سر اٹھایا تو چار عدد سٹنٹ ڈال دئیے گئے مگر پتہ چلا کہ یہ کارگر نہیں ہوئے آج کل بھی تکلیف سے گزر رہے تھے اور ڈاکٹروں نے ایک مرتبہ پھر سرجری تجویز کی تھی اور اس پر غور و حوض کیا جارہا تھا مگر قدرت نے اس کا موقع نہ دیا اور اللہ نے اپنی رحمت میں لے لیا ڈاکٹر صاحب نے اپنی سروس کا آغاز 6 نومبر 1995 کو بطور لیکچرر کیمسٹری کیا ترقی پا کر 24 مئی2011 کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر جوائن کیا مگر فوری بعد ڈائریکٹ سلیکشن کے بعد یکم مارچ 2012 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر جوائن کر لیا 28 فروری 2019 کے صوبائی سلیکشن بورڈ نے انہیں پروفیسر آف کیمسٹری کے عہدے پر ترقی دے دی مرحوم ایک خوش خلق اور شریف انسان تھے تعلق لاہور کے ایک مذہبی گھرانے سے تھا انہوں نے اپنے پیچھے ایک بیوہ اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں نے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہےوہ اسلامیہ پارک سمن آباد کے رہائشی تھے مگر کچھ عرصہ ہوا اعظم گارڈن لاہور شفٹ ہوگئے اور آج کل وہاں ہی مقیم تھے اور آج چار بجے وہاں بعد دوپہر ان کی نماز جنازہ ادا کی گئ ی دوران سروس وہ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ ،اسلامیہ کالج سول لائنز اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ تعینات رہے اور اب گذشتہ ڈھائی سال سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور میں تدریسی خدمات سر انجام دے رہے تھے