2025 HED News Latest News

پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب اسلامیہ کالج سول لائنز کے نئے پرنسپل تعینات

مستقل پرنسپل ڈاکٹر اختر سندھو کے ایل پی آر پر چلے جانے کے بعد یہ چارج ڈاکٹر عاصم کو دے دیا گیا تھا جو سنیارٹی میں ان سے کافی جونیئر تھے نشان دہی پر ڈی ڈی او پاوز نواسی دن کے لیے ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی کے سپرد کی گئیں

لاہور ( خبر نگار ) ڈاکٹر اورنگزیب نیازی کو گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج سول لائنز لاہور کے پرنسپل کا عارضی جارج پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی کے سپرد کر دیا گیا ہے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے کل 29 ستمبر 2025 کو جاری ہونے وا لے آرڈرز کے مطابق یہ چارج انہیں نواسی روز کے لیے سونپا گیا ہے پہلے یہ چارچ پنجابی ادب کے پروفیسر ڈاکٹر عاصم کے سپرد کیا گیا تھا بعد ازاں یہ نشان دہی کی گئی کہ سنیارٹی میں ڈاکٹر اورنگ زیب ان سے سینئر ہیں تو اس مرتبہ چارج انہیں سونپ دیا گیا ہے پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی اردو ادب کے استاد ہیں انہوں نے اپنا مقالہ ،،پاکستان میں اردو تنقید ،، کے موضوع پر لکھ کر پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی اردو تنقید میں انہیں ایک ممتاز مقام حاصل ہے لگ بھگ ایک درجن کتب کے مصنف ہیں اتحاد اساتذہ پاکستان نے انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے

Related posts

محکمہ خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا کہ اکتیس اکتوبر کو تنخواہیں اور پینشن دو

Ittehad

  وفاقی  ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں یکم اپریل سے  دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

پے پروٹیکشن پر اٹھنے والے اخراجات کا مکمل تخمینہ اگلے ہفتے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو بھجوا دیا جائے گا 

Ittehad

Leave a Comment