2024 Latest News Obituary

ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر انیس عالم انتقال کرگئے

لاہور ( نمائندہ خصوصی )پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے ریٹائرڈ پروفیسر اور نامور ماہر تعلیم پروفیسر انیس عالم کل رات حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً اسی برس تھی انہوں نے ایم ایس سی فزکس کے بعد انگلستان سے ڈاکٹریٹ مکمل کی 1964 میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ طبعات میں بطور لیکچرر تدریس کی شروعات کی یہ وہ زمانہ تھا جب بائیں بازو کے نظریات کو اساتذہ اور طلبہ میں پذیرائی حاصل ہو رہی تھی ڈاکٹر انیس عالم بھی ان سے متاثر ہوئے اس زمانے میں مذہبی انتہاء پسند بائیں بازو کے بڑھتے ہوئے رحجانات کے آگے بند باندھنے کی خاطر ہر علم کو مذہب کی عینک سے دیکھانے کے لیے کوششوں میں لگے تھے ڈاکٹر انیس اس خلط ملط سے نالاں ہوئے اور سوشل سائنسز کے علوم کے ذریعے یہ بتانے میں لگ گئے کہ سائنس ایک الگ حقیقت ہے اس پر ان کی تحریریں کتابی شکل میں اور یو ٹیوب چینلز پر موجود ہیں اور نوجوانوں کے لیے خرد افروزی میں رہنما ہیں ڈاکٹر انیس عالم واحد پاکستانی نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر عبدالسلام سے متاثر تھے انہوں نے ڈاکٹر عبدالسلام کے مقالے تھیوری آف یونیفائیڈ فورسز کا اردو ترجمہ بھی کیا انہیں اٹلی میں ڈاکٹر عبد السلام کی لیبارٹری میں کام کرنے کا موقع بھی ملا انیس عالم عالمی شہرت کے حامل ماہر نباتات ڈاکٹر شیر احمد لودھی کے داماد تھے ان کی مسز میڈم سیمی عالم بھی پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سائیکالوجی کی معروف ریٹائرڈ پروفیسر ہیں ڈاکٹر انیس عالم نے میڈم سیمی عالم کے علاؤہ ایک بیٹی حنا عالم اور دو بیٹے سوگوار چھوڑے ہیں

Related posts

گروپ۔ انشورنس کے اربوں روپے کہاں گئے حکومت سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے

Ittehad

داخلے کے شیڈول کی عدم موجودگی میں محض ڈیلی رپورٹ کی بناپر پرنسپلز کی جواب طلبی بلا جواز ہیں

Ittehad

کرونا ایک اور پروفیسر کی جان لے گیا

Ittehad

Leave a Comment