2020 HED News Latest News

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو فنگشنل بنانے کیلئے رولز میں تبدیلی

کل تیرہ اگست کو صوبائی کابینہ کے اجلاس میں جنوبی پنجاب میں قائم کردہ سیکرٹریٹ کو کام کی شروعات کرنے کیلئے پنجاب کے بزنس رولز میں تبدیلی کر دی گئی اس سے جنوبی پنجاب کے عوام بشمول سکولز و کالجز اساتذہ کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا ہے جس میں کہا جاتا تھا کہ وہاں کے رہائشیوں کو اپنے کاموں کے لئے لاہور کا سفر کرنا پڑتا تھا اور وہ ایک علیحدہ صوبے کا مطالبہ کرتے تھے ایسا کرنے سے سے ایک طرف تو ان کے مسائل کا فوری حل ہو گیا ہے دوسری جانب علیحدہ صوبے کا مطالبہ وقتی طور پر کمزور پڑ  گیا ہے مختلف انتظامی دفاتر پہلے ہی ملتان اور بہاولپور میں قائم ہو چکے ہیں اور ان میں پیدا کیے گئے عہدوں پر تعیناتیاں بھی ہو چکی ہیں اب یہ قانونی سقم کے دور ہو جانے سے یہ دفاتر باقاعدہ فنگشنل ہو گئے ہیں

Related posts

پروفیسرز،ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسرز کی تنخواہوں سے کٹوتی ہے رول چل گیا لیکچررز بچ گئے 

Ittehad

پی پی ایل اے کی کاوشوں سے ٹریننگ بیجز 1&2 کا رزلٹ جاری

Ittehad

گوجرانولہ ،فیصل آباد اور ساہیوال کے امیدوار برائے پرنسپل اپنے اعتراضات چار جنوری تک جمع کروائیں

Ittehad

Leave a Comment