2022 HED News Press Releases

 کئی مرتبہ التوا کے بعد اب پندرہ اپریل کو ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کمیٹی کا اجلاس طلب

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پندرہ اپریل دو ہزار بائیس بروز جمعہ  دس بجے صبح طلب کیا گیا ہے اجلاس میں مرد لیکچررز اور خواتین لیکچررز کے فریش و ڈیفرڈ اور پرفارما پرموشن کیسز زیر بحث لائے جانے کا امکان ہے مرد لیکچررز کے ویسے تو پانچ سو کیسز کی تیاری کا کہا گیا تھا مگر تاحال دو سو کیسز تیار کیے جا سکے ہیں اسی طرح خواتین لیکچررز کے تقریباً اسی کیسز ہیں یہ وہ ہی خواتین ہیں جن کا تعلق راولپنڈی کے ان کالجز سے ہے جنہیں شیخ رشید کے کالجز کہا جاتا ہے ان کی ریگولر یشن نہ ہو سکی اور انہیں کورٹ کے ذریعے یہ تکلیف دہ مراحل طے کرنا پڑے بھر سنیارٹی لسٹ میں اندراج اور تاریخ سنیارٹی کا مسلہ تھا جو اب کہیں جا کر حل ہوا ہے اور اب ان کی پرموشن ہونے جا رہی ہے 

Related posts

فپواسا اورچئیرمین ایچ ای سی آمنے سامنے،احتجاج کی دھمکیاں،الزامات اور جواب

Ittehad

لیو انکشمنٹ کے ساتھ نان کمپاونڈ پنشن اور سی پی ایف بھی  اتنے ہی مہلک ہیں

Ittehad

پی پی ایل اے نے ہڑتال کا نوٹس حکام کوبھیجوا د یا

Ittehad

Leave a Comment