2022 HED News Press Releases

 کئی مرتبہ التوا کے بعد اب پندرہ اپریل کو ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کمیٹی کا اجلاس طلب

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق پندرہ اپریل دو ہزار بائیس بروز جمعہ  دس بجے صبح طلب کیا گیا ہے اجلاس میں مرد لیکچررز اور خواتین لیکچررز کے فریش و ڈیفرڈ اور پرفارما پرموشن کیسز زیر بحث لائے جانے کا امکان ہے مرد لیکچررز کے ویسے تو پانچ سو کیسز کی تیاری کا کہا گیا تھا مگر تاحال دو سو کیسز تیار کیے جا سکے ہیں اسی طرح خواتین لیکچررز کے تقریباً اسی کیسز ہیں یہ وہ ہی خواتین ہیں جن کا تعلق راولپنڈی کے ان کالجز سے ہے جنہیں شیخ رشید کے کالجز کہا جاتا ہے ان کی ریگولر یشن نہ ہو سکی اور انہیں کورٹ کے ذریعے یہ تکلیف دہ مراحل طے کرنا پڑے بھر سنیارٹی لسٹ میں اندراج اور تاریخ سنیارٹی کا مسلہ تھا جو اب کہیں جا کر حل ہوا ہے اور اب ان کی پرموشن ہونے جا رہی ہے 

Related posts

ترقیوں کی خبر کے بارے میں وضاحت

Ittehad

مرداسسٹنٹ پروفیسرز کے پرموشن کیسز پھر واپس اگئے۔ سن اکیس کی رپورٹ ،رزلٹ اور کوانٹیفیکیشن بنا کر دوبارہ بھجوائیں

Ittehad

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال خواتین اے پیز کی خصوصی توجہ

Ittehad

Leave a Comment