ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کمیٹی کی میٹنگ سست رفتاری سے جاری کل مردانہ لیکچررز ساڑھے چار سو میں سے صرف ستر فیصل ہوئے اور آج اسی کے لگ بھگ یوں ایک سو پچاس مرد لیکچررز کو ترقی دے کر اسسٹنٹ پروفیسر بنانے کی سفارش کی گئی اگر ماضی کے ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے تجزیہ کیا جائے تو یہ تاریخ کی سست ترین ڈیپارٹمنٹل پرموشنز کمیٹی کی میٹنگ قرار دی جا سکتی ہے ساڑھے چار سو تیار کیسز میں سے دو دنوں میں ایک سو پچاس کیس زیر بحث لائے گئے اور اگر رفتار یہی رہی تو مزید چار دن لگ سکتے ہیں اس صورتحال میں 2009 کے بیج کے یہ لیکچررز پہلے ہی بد دل ہیں مزید پریشان ہو رہے ہیں دوسرا خواتین اسسٹنٹ پروفیسرزجن کی ٹریننگ مکمل ہوئے ایک عرصہ ہوا اور ان کا رزلٹ جاری نہیں ہو سکا ان کی مجموعی سروس تقریباً ستائیس سال ہو چکی انہیں دوسری مرتبہ ترقی نصیب نہیں ہو سکی ان میں بے چینی اور بد دلی محسوس کی جا رہی ہے حکومت کو اس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے