2022 Latest News Press Releases

وفاقی اور ہم پلّہ  صوبائی ملازمین میں بھی تفاوت پیدا ہو گئے ڈسپریٹی ریڈکشن اور پنشن میں بہت فرق

وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ  ملازمین کو حسب وعدہ پنشن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس سے سے وفاقی اور ان کے ہم پلّہ صوبائی ملازمین کے مابین  ایک اور تفاوت نے جنم لیا ہے اگلی جد و جہد شائد اس تفاوت کے خاتمے کے لیے ہوگی اس کہانی کی ابتدا کچھ یوں ہوئی کہ معاشرے کے بالا دست ملازمین بیوروکریسی۔عدلیہ ۔پولیس ۔ملازمین صوبائی و قومی اسمبلی ۔وزیر اعظم و وزراء اعلی سیکرٹریٹ۔ایف آئی اے ۔فوجی و سول خفیہ ایجنسیوں کے ملازمین کیونکہ حکومتوں کو سہارا و تحفظ فراہم کر رہے ہیں لہذا ان کی تنخواہوں میں تو نہیں دوسرے الاونس اتنے بڑھا دیے گئے کہ فرق صاف نظر آنے لگا دو قسم کے ملازمین بن گئے مراعات یافتہ اور محروم یا نظر انداز ملازمین۔ محروم  اور نسبتاً محروم ملازمین نے اکٹھے ہو کر احتجاج کیا تو وفاقی حکومت نے دسپیرثی ریڈکشن الاونس کے نام سے الاونس دینے کا اعلان کر دیا پہلی قسط میں رواں تنخواہ کا پچیس فیصد اور دوسری مرتبہ رواں تنخواہ کا پندرہ فیصد کل چالیس فیصد چنانچہ مراعات یافتہ ملازمین اور محروم ملازمین کے درمیان فرق قدرے کم ہو گیا مگر صوبائی حکومت خاص طور پر پنجاب میں حکومت نے اسے ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس کی بجائے نام سپشل الاونس کا دے دیا فرق یہ سکیلز کی ابتدائی تنخواہ کا پچیس فیصد اور مارچ 2021 کی بجائے جولائی 2021 سےاور دوسری مرتبہ کا تاحال دیا ہی نہیں اور افواہ ہے کہ اسے بجٹ اضافے سے خلط ملط کیا جا رہا ہے یوں 2021 کے مراعات سے محروم ملازمین کے درمیان بھی اب تفاوت کی خلیج حائل کردی گئی ہے جو شائد کبھی پر نہ ہو گا  اب حاضر سروس ملازمین سے یہ تفاوت سرکاری ریٹائرڈ ملازمین  تک آ پہنچا ہے وفاقی پینشنرز کی پنشن میں دس فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن ہو گیا اور صوبائی کا دور دور تک امکان نظر نہیں آتا

Related posts

پیپلا ساہیوال ڈویژن کو 2011 کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی یقین دھانی

Ittehad

ایمرسن کالج کا نام مٹانے کے خلاف تحریک صوبے بھر میں پھیل گئی

Ittehad

ڈاکٹر شاہد کمال کی نماز جنازہ نماز مغرب پنجاب یونیورسٹی میں ادا ک جائے گی فیصل آباد یونیورسٹی میں ادا کر دی گئی 

Ittehad

Leave a Comment