2025 Latest News Obituary

اخبار غم۔۔ گذشتہ دنوں کئی گوہر نایاب ہم سے بچھڑ کر ابدی نیند جا سوئے

گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمندری کی ریٹائرڈ پرنسپل کنیز اختر وفات پا گئیں

فیصل آباد (نامہ نگار) گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر کنیز اختر گذشتہ دنوں اللہ کی رحمت میں چلی گئیں مرحومہ شگفتہ رانا نائب صدر پیپلا فیصل آباد ڈویژن کی نند تھیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اتحاد اساتذہ کے سبھی رہنماؤں نے محترمہ شگفتہ رانا ان کے خاوند اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے

فیصل آباد ۔۔میاں محمد حنیف انتقال کر گئے

فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کے شعبہ اردو کے رہنما پروفیسر میاں محمد حنیف گزشتہ دنوں قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ان کی عمر تقریبا 75 برس تھی اور وہ 2019 میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے تھے مرحوم ایک سادہ لوح فرشتہ صفت انسان تھے اللہ ان کی منازل آسان فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے

چشتیاں ۔۔ریٹائرڈ پروفیسر سید افتخار حسین بخاری انتقال کر گئے

چشتیاں (خبر نگار) گورنمنٹ کالج چشتیاں کے سابق استاد شعبہ انگریزی پروفیسر سید افتخار حسین بخاری گذشتہ دنوں بقضائے الٰہی اللہ کی بارگاہِ میں پیش ہو گئے ان کی نماز جنازہ دو مارچ کی رات ان کے آبائی قبرستان پرانی چشتیاں میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی  ہے

ملتان ۔۔تحریک اساتذہ کے سرگرم رکن پروفیسر لطیف اظہر چوہدری وفات پا گئے

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) تحریک اساتذہ کے سر گرم رکن اور گورنمنٹ ملت کالج ملتان کے سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر سیاسیات لطیف اظہر چوہدری گذشتہ دنوں اللہ کے حضور پیش ہوگئے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ بھاری صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ دے

Related posts

ریٹائرڈ پروفیسر اور معروف ڈرامہ نگار شعیب ہاشمی انتقال کر گئے

Ittehad

ترقیوں کی تازہ ترین صورتحال  مرد لیکچررز کی ڈی پی سی جاری ہے 

Ittehad

کے پی کے سرکاری ملازمین مخمصے میں وہ ریٹائر ہیں یا حاضر سروس

Ittehad

Leave a Comment