2021 Akhbaar Latest News

انتقال پر ملال۔۔۔۔ ۔۔۔۔صدمات ۔۔۔ ۔۔اظہار تعزیت

جہلم۔۔پروفیسر سعید اختر انتقال کرگئے

گورنمنٹ گریجویٹ کالج جہلم اور گورنمنٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم کے شعبہ فزکس کے ریٹائرڈ پروفیسر سعید اختر آج قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً پچھتر سال تھی پروفیسر سعید اختر نہایت نفیس کشادہ ظرف شریف النفس  اور شفیق شخصیت کے مالک تھے ان ہی خصوصیات کی بنا پر وہ اساتذہ اور طالب علموں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ان کی نماز جنازہ جنازگاہ جہلم میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ کے رہنماوں پروفیسر ظفر علی خان  پروفیسر محمد عارف۔پروفیسر حافظ عبد الخالق پروفیسر غلام مصطفی اور پروفیسر حسن رشید نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

پروفیسر جمیل اعوان انتقال کر گئے

گورنمنٹ ایف سی کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے شعبہ فزکس کے ریٹائرڈ پروفیسر جمیل اعوان 24 دسمبر کو انتقال کر گئے ان کی عمر تقریباً ستر برس تھی اور وہ 2012 کو گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاپور سے مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے  مرحوم ایک شریف النفس اور خاموش طبع  انسان تھے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے

صدر اتحاد اساتذہ ضلع ساہیوال پروفیسر عمران جعفر کو صدمہ

اتحاد اساتذہ  ضلع ساہیوال کے صدر اور پیپلا ساہیوال ڈویژن کے سیکریٹری نشر واشاعت اور گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال کے شعبہ تاریخ سے وابستہ پروفیسر عمران جعفر کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد 27 دسمبر کی صبح وفات پا گئیں مرحومہ اج صبح تک بالکل ہشاش بشاش نظر آتی تھیں اچانک بلڈ شوگر لیول بہت بڑھ گیا اور اس بنا پر دل کا پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ان کی میت کو ان کے آبائی گاؤں (ساہیوال کے قریب ہی)لے جایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی اتحاد اساتذہ کے مرکزی و ڈویژنل رہنماؤں نے پروفیسر عمران جعفر  سے تعزیت کی ہے اور مرحومہ  کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے

رہنما پیپلا پروفیسر زاہد اعوان کو صدمہ

پروفیسر زاہد اعوان قائم مقام صدر پی پی ایل اے کے چاچو ملک اکرم اعوان نمبردار گزشتہ دنوں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے انہیں ان کے آبائی گاؤں کٹریالہ واقع ضلع حافظ آباد نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا پیپلا اور اتحاد اساتذہ کے رہنماؤں نے پروفیسر زاہد اعوان سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے 

پروفیسر نعیم فاروقی کو صدمہ

گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور کے صدر شعبہ شماریات کی ہمشیرہ محترمہ ستائیس دسمبر کو قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں ان کے انتقال سے پروفیسر نعیم فاروقی کے خاندان کو گہرے صدمے سے دوچار ہونا پڑا اتحاد اساتذہ اور پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے پروفیسر نعیم فاروقی سے اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے

Related posts

مرد لیکچررز کی گریڈ اٹھارہ میں ترقی کے سات نوٹیفیکیشن جری۔۔تین سو نو اسسٹنٹ پروفیسر بن گئے

Ittehad

سابق ڈائریکٹر و ماہر نباتیات پروفیسر ندیم اختر انتقال کر گئے

Ittehad

سرکاری ملازمین کے دھرنے کا تیسرا دن۔حکام کی بے حسی اور میڈیا کی بے اعتنائی میں تسلسل جاری

Ittehad

Leave a Comment