2021

ڈیرہ غازی خان کے مرحومین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

گزشتہ دنوں سر زمین ڈیرہ غازی خان کے تین نامور پروفیسر خاک میں دفن ہوگئے ان سب کا تعلق اتحاد اساتذہ سے تھا ڈویژن ڈیرہ غازی خان کی فضا ان کے جانے سے افسردہ سی ہو کے رہ گئی کچھ دوستوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے اس میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی جائے ان کی جد و جہد جو انہوں نے اساتذہ برادری کے حقوق کی خاطر کی انہیں الفاظ میں دھریا جائے ان کی قربانیوں کی داستانوں کو آئندہ نسلوں کے نوجوانوں تک پہنچائی جائے ان کی زندگی کو مشعل راہ بنا کر اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالنے کا عہد کیا جائے ایسا کرنے کے لیے 30 ستمبر دو ہزار اکیس کے دن کا چناؤ کیا گیا ان عظیم ہستیوں میں پروفیسر محمد انور ،پروفیسر شاہد فاروق اور پروفیسر فیاض ترین مرحوم شامل ہیں  گورنمنٹ کالج بلاک نمبر 17 ڈیرہ غازی خان کے وسیع و عریض ہال میں اس تعزیتی تقریب کو منعقد کیا گیا مقررین پروفیسر کلیم اللہ خان لغاری ۔پروفیسر ڈاکٹر امین الدین پروفیسر طارق بزدار ،پروفیسر صادق جانی اور اشفاق قیصرانی  نے اپنے اپنے انداز میں مرحومین کی خدمات کو سراہا ان کی شحصیت کی مختلف جہتوں سے پردہ اٹھایا ان سے ذاتی تعلق اور ان کی اعلی خصوصیات پر بات کی اور انہیں اساتذہ برداری کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا آخر میں ان کی مغفرت کے لیے اجتماعی دعا بھی کی گئی شرکا میں اساتذہ کی ایک بڑی تعداد کے علاؤہ طالب علموں کی کثیر تعداد ،عمائدین شہر اور مرحومین کے عزیز و اقارب شامل ہوئے

Related posts

چودہ خواتین لیکچررز کو ایم فل الاونس دئیے جانے کا نوٹیفکیشن

Ittehad

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو اور میٹرک کے رزلٹ کا اعلان موخر

Ittehad

محترمہ ثمینہ بھٹی گورنمنٹ کالج برائے خواتین چونا منڈی کی پرنسپل تعینات

Ittehad

Leave a Comment