2021 Akhbaar HED News Latest News Obituary

اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے سابق پرنسپل ڈاکٹر یونس علی انتقال کر گئے

گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے سابق پرنسپل ڈاکٹر یونس علی گزشتہ شب انتقال کر گئے مرحوم ڈاکٹر یونس علی ایک لمبا عرصہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ کے پرنسپل رہے اور وہاں سے بطور پرنسپل ریٹائر ہوئے ان کی عمر تقریباً پچھتر سال تھی اور بظاہر وہ تندرست چاق و چوبند رندگی بسر کر رہے تھے انہوں نے بطور  لیکچرر بیالوجی گورنمنٹ کالج مری سے پھر انہیں لیکچرر زوالوجی گورنمنٹ کالج فیصل آباد (اب یونیورسٹی) تعینات کیا گیا پھر ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ کالج لاہور ا گئے وہاں سے سکالرشپ پر سوان سی یونیورسٹی ویلز انگلستان پی ایچ ڈی کے چلے گئے انیس سو اٹھاسی میں ڈائریکٹ پرنسپل سلیکٹ ہوئے کچھ عرصہ راجن پور میں تعینات ہوئے کچھ عرصہ گورنمنٹ کالج چکوال میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دیں پھر ٹرانسفر ہو کر گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور چلے آئے اور گیارہ برس تک خدمات سر انجام دینے کے بعد دو ہزار چھ میں یہیں سے ریٹائر ہوئے ان کی صحت قابل رشک تھی اس لیے درس و تدریس سے وابستہ رہے ریٹائرمنٹ کے بعد بیکن ہاؤس سسٹم کے ہیڈ آفیس میں بطور ڈائریکٹر کام کیا 

Related posts

چہرہ پیچان کر آنلائن حاضری سسٹم کو مسترد کرتے ہیں پیپلا اور اتحاد اساتذہ پاکستان

Ittehad

پرنسپلز کی اسامیوں کے لیے درخواست دینے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع

Ittehad

گریڈ انیس اور گریڈ بیس میں ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ کے لیے واضع طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری

Ittehad

Leave a Comment