2021 Latest News

اج پنجاب کے تمام سرکاری کالجز میں کلاسز کا بائکاٹ کیا جائے گا

پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے 8 مارچ 2021 کے فیصلے  کے مطابق تحریک کے پہلے مرحلے کے طور پر آج  پنجاب کے تمام کالجز میں کلاسز کا بائکاٹ کیا جائے گا حکومت کو دئیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ میں چار مطالبات کیے گئے جو فوری حل طلب ہیں  1- کالجز کو یونیورسٹیوں میں تبدیل کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے اور گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان،گورنمنٹ کالجز (3) حافظ آباد ،گورنمنٹ کالج چکوال اور گورنمنٹ کالجز مری کو کالجز کی سطع پر بحال کیا جائے 2–؛موجود حکومت ہی کے تحریری معاہدے کے مطابق پے پروٹیکشن کو بلا تاخیر نوٹیفائی کیا جائے  3- مختلف گریڈز میں دستیاب تین ہزار سے زائد آسامیاں پرموشنز سے پر کی جائیں  4- موجود حکومت کے ساتھ سابقہ پی پی ایل اے کے تحریری معاہدے کے تحت رقم کا تعین کر کے پانچ درجاتی فارمولے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے   پی پی ایل اے پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے اور مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو تحریک کے اگلے مراحل مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

Related posts

کالجوں میں انرولمنٹ بڑھانے کی خاطر محنت ،عقیدت اور دن رات کام کرنے پر لاہور ڈویژن کےسینتیس افسران کو اعزازیہ

Ittehad

پروفیسرز کی آٹا  تقسیم کرنے کی ڈیوٹی لگانے پر ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف مظاہرہ

Ittehad

بیوہ بیٹی پینشنر کی موت کے بعد بھی پینشن کی حقدار ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ

Ittehad

Leave a Comment