2022 General Notifications Latest News

ٹائم سکیل پرموشن میں اگلے گریڈ میں کیا مالی فوائد حاصل ہونگے ۔۔ایک اور وضاحت 

ٹائم سکیل پرموشن کے بارے اب تک دو نوٹیفیکیشن جاری ہوئے ایک 2019 میں ہوا جو سولہ سے اوپر کے ملازمین کے لیے جس کے لیے کافی شرائط ہیں اس کے بعد ملازمین خصوصاً اپیکا اور سکول کیڈر کے پلیٹ فارم سے کی گئی اس کا نوٹیفکیشن دو ہزار بائیس کو جاری ہوا جو گریڈ ایک سے سولہ تک کے لوگوں کے لیے ہے اور پہلے کی نسبت کافی پر سہولت ہے اول الذکر میں ضروری ہے کہ اگلے گریڈ میں ترقی اگلے گریڈ میں پرموشنز کے لیے دستیاب آسامیوں کی تعداد بہت قلیل ہو یا ہوں ہی نہیں  یوں ترقی کے مواقع معدوم ہوں تو ٹائم سکیل کا کیس پروسس کروایا جا سکتا ہے حسے ہمارے کالج یا سکول کیڈر میں گریڈ اکیس میں سیٹوں کی کوئی واضح تعداد نہیں یوں اگر کوئی خاتون یا مرد پروفیسر گریڈ بیس میں دس سال مکمل کر لے تو وہ اکیس میں ترقی کا حقدار ہو جاتا ہے کچھ لوگوں کو گزشتہ سال ملا بھی ہے ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ ۔ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان اور ڈاکٹر بابر بیگ مطائعلی  اور کچھ کا زیر بحث ہے اور خواتین میں ڈاکٹر عرفانہ مریم سابق پرنسپل کوئین میری کالج کو سکیل اکیس مل گیا جبکہ ڈاکٹر رفعت طاہرہ نقوی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سمن آباد لاہور۔ اور ڈاکٹر اختر النساء گورنمنٹ کالج برائے خواتین وحدت روڈ لاہور کا ڈیو ہے اس کے بعد ملازمین نے احتجاج کیا اس جد وجہد کے بعد اپیکا کے لیڈران سے معاہدہ کے نتیجے میں ایک سے سولہ گریڈ کے ملازمین کے لیے ایک نیا غیر مشروط نوٹیفیکیشن جاری ہوا جس میں یہ ہے کہ ٹائم پیریڈ پورا ہو جانے کے بعد تین دفعہ پرموشن اگلے سکیل میں ہو سکتی ہے پہلا موجودہ پے سکیل کے دس سال پورے ہونے پر   اگلے پے سکیل دے دیا جائے گا پچھلی پرموشن یا پچھلے ٹائم سکیل کے آٹھ سال پورے ہونے پر اگلا ٹائم سکیل اس کے بعد پچھلے ٹائم سکیل یا پچھلی پرموشن کے آٹھ سال مکمل ہونے پر اگلا ٹائم سکیل دے دیا جائے اس کی تین شرائط ہیں ٹائم کا پورا ہونا ،ڈی پی سی کی طرز پر کمیٹی سے منظوری،، اور ، سالانہ رپورٹ درست ہوں اور کوئی محکمانہ انکوائری نہ ہو  نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد عمل درآمد کے وقت کئی سوالات ابھرے کہ مراعات کون سی ہوں گی اور کیا نہیں ہوں گی اس بارے میں وضاحت کی گئی ہے  کہ ٹائم سکیل ملنے پر اس کو اگلے سکیل کی تنخواہ اور الاونسز علاؤہ ازیں پرکس ،مراعات ۔رینٹل سیلنگ ۔ہاوس رینٹ  ،الاونس اور طبی سہولیات میسر ہونگے 

دو ہزار انیس میں ہونے والا گریڈ سترہ سے اوپری گریڈ کے ملازمین کا نوٹیفکیشن 

دو ہزار بائیس میں گریڈ ایک سے سولہ گریڈ تک کے لیے ہونے والا نوٹیفیکیشن 

Related posts

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈکس نو سو پچانوے ہوگیا ہائر سیکنڈری لیول تک تمام تعلیمی ادارے سترہ نومبر تک بند کرنے کا فیصلہ

Ittehad

لیکچررز کی ترقیوں کی منظوری ترقی پانے والوں میں 67مرد اور 35خواتین شامل

Ittehad

ٹرانسفر کے خواہشمندوں کو ایک اور موقع۔ اور آسامیاں نکل ائیں

Ittehad

Leave a Comment