HED News Latest News

کیمبرج یونیورسٹی: 2021ء تک کلاسز صرف آن لائن،البتہ فیس پوری

لاہور(نیٹ نیوز) برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وبا کے پھیلائو کے خدشے کے پیش نظر وہ آئندہ ایک سال تک اپنی کلاسز کو آن لائن تک ہی محدود رکھے گی اورطلبہ یونیورسٹی کیمپس آکر کلاس نہیں لے سکیں گے۔کیمبرج برطانیہ کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے اس قسم کے اقدام کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں مانچسٹر یونیورسٹی اپنے ایک سیشن کو آن لائن تک محدود کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے اعلامیے کے مطابق ٹیوشن فیس میں کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے اور وہ طلبا و طالبات کو مکمل ہی ادا کرنا ہوگی جو تقریباً 9ہزار 250 پائونڈ پاکستانی روپوں میں ساڑھے 8 لاکھ سالانہ بنتی ہے۔یونیورسٹی کے اس اعلان کے بعد بحث چھڑ گئی ہے آیا یہ اقدام درست ہے یا نہیں۔بعض افراد حق میں بات کررہے ہیں اور بعض مخالفت میں۔مخالفت کرنے والے ٹیوشن فیس میں رعائت نہ دینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ محض آن لائن کلاسز کے لئے 9 ہزار پائونڈ نہیں دے سکتے خواہ وہ یونیورسٹی آف کیمبرج کے لئے ہی کیوں نہ ہوں۔

Related posts

بہاولپور: سرکاری ملازمین کے احتجاج میں اتحاد اساتذہ کی شرکت

Ittehad

اتحاد اساتذہ کی رہنما میڈم روبینہ بٹ مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہو گئیں

Ittehad

پی ایس بی ٹو انشاء اللہ اگلے ہفتے ہوگی اس ہفتے ہونے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں

Ittehad

Leave a Comment