2022 Latest News Press Releases

نئے پے سکیلز22 ۔ تنخواہوں میں پندرہ فیصد  پندرہ فیصد اور پنشن میں پانچ فیصد اضافہ

نئی حکومت نے بجٹ دو ہزار بائیس ۔تئیس کا اعلان کر دیا بجٹ کی کاپی میں شائع تو صرف دس فیصد ایڈہاک الاونس ہی تھا مگر کابینہ اجلاس میں اس میں رد وبدل کیا گیا جس کے مطابق سابقہ ایڈہاک الاونس دو ہزار سترہ میں ضم کر کے نئے پے سکیلز بائیس کا اجرا ء کیا گیا ہے جسے بی پی ایس دو ہزار بائیس کا نام دیا گیا ہے یکم جولائی دو ہزار بائیس سے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد ایڈہاک ریلیف الاونس دیا گیا ہے وفاقی  ریٹائرڈ سرکاری ملازمین  کو یکم مارچ سے جو دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا اس میں یکم جولائی سے پانچ فیصد بڑھا کر پندرہ فیصد کر دیا گیا ہے سیکریٹریٹ کے گریڈ ایک سے بائیس تک کے ملازمین کو یکم جولائی سے ایک سو پچاس فیصد ایگزیکٹو الاونس دیا گیا ہے گریڈ ایک سے انیس تک کے ملازمین کو جو پندرہ فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاونس دیا گیا تھا اس کا دائرہ کار گریڈ بائیس تک بڑھا دیا گیا ہے یکم جولائی دو ہزار بائیس سے کنوینس الاونس میں سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے سیکریٹریٹ میں گریڈ سترہ سے انئیس تک کے ملازمین کو کنوینس الاونس کی بجائے پچیس ہزار چھ سو سترہ روپے ٹرانسپورٹ الاونس دیا جائے گا کوالیفیکیشن الاونس کے موجودہ ریٹس کو یکم جولائی سے دوگنا کر دیا گیا ہے  افسران جن کو اردلی الاونس مل رہا ہے اس کی رقم کو ساڑھے سترہ ہزار سے بڑھا کر پچیس ہزار کر دیا گیا ہے ٹرانسپورٹ  ڈرائیور  کی موجودہ ریٹ کو بڑھا پچیس ہزار کر دیا گیا ہے انٹرٹینمنٹ الاونس کو یکم جولائی سے ختم کیا جا رہا ہے

Related posts

کمیشن سے سفارشات کے بعد پانچ خواتین لیکچررز فائن آرٹس کی تعیناتی

Ittehad

کرپشن کے واضح ثبوت ملنے پر ڈائریکٹر کالجز سرگودھا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Ittehad

آئندہ تعلیمی سال بائیس تئیس سے ایسوسی ڈگری کے داخلے سمسٹر سسٹم کے تحت ہونگے

Ittehad

Leave a Comment