2026 HED News HED News

تمام کالجز کا آڈٹ ریکارڈ 3 دن میں سکین کر کے جمع کروانے کا حکم نامہ جاری

لاہور ۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام کالجز، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کالجز کے لیے انتہائی اہم حکم نامہ جاری کر دیا۔ڈپٹی سیکرٹری (آڈٹ) محمد آصف کی جانب سے جاری کردہ لیٹر نمبر PA (DS Audit)-1-1/2026 مورخہ 26 ستمبر 2026 کے مطابق:*تمام فیلڈ فارمیشنز بشمول تمام سرکاری کالجز، ڈی ڈی سیز، ڈی ای سیز، ڈی پی آئی ساؤتھ پنجاب اور ڈی پی آئی پنجاب اپنے تمام قابل آڈٹ اور آڈٹ سے متعلقہ ریکارڈ کو مکمل طور پر 3 دن کے اندر سکین کر کے محفوظ کریں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔**ریکارڈ جمع کروانے کا طریقہ کار:*1. تمام پرنسپل صاحبان اپنا سکین شدہ ریکارڈ تعمیلی سرٹیفکیٹ کے ساتھ اپنے متعلقہ DDC کو دیں آخر میں ڈی ۔پی ۔آئ پنجاب مکمل ریکارڈ سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کو ،یو ۔ایس۔بی / ہارڈ ڈرائیو / ڈیٹا بینک کی شکل میں جمع کروائے گا۔۔محکمہ نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ *3 دن کے اندر ہر صورت تعمیل رپورٹ محکمہ کو بھجوائی جائے۔ سیکشن آفیسر (کالج افیئرز) اس پورے عمل کو کوآرڈینیٹ کریں گے۔ذرائع کے مطابق یہ قدم ریکارڈ کو محفوظ بنانے اور انٹرنل آڈٹ کو شفاف بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے

Related posts

دو فیصد زائد پینشن ، پرانے رول کی بحالی کا امکان

Ittehad

پوسٹنگ /ٹرانسفر پر تین ماہ کے لیے پابندی

Ittehad

لاہور سمیت پندرہ شہروں میں کالجز، یونیورسٹیاں اور خود مختار تعلیمی ادارے بھی بند

Ittehad

Leave a Comment