2023 HED News Latest News

   ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال احمر رؤف کو ڈائریکٹر ملتان ڈویژن کا اضافی چارج 

ڈائریکٹر ملتان ڈویژن کا اضافی چارج ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب پروفیسر فرید شریف کے پاس تھا جو اس عہدے پر ایک عرصہ کام کر چکے ہیں 

ملتان (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر ملتان ڈویژن کی پوسٹ جناب پروفیسر فرید شریف کے گریڈ بیس میں ترقی پانے اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن جنوبی پنجاب تعینات ہونے کے بعد خالی تھی اور چارج انہی کے پاس تھا مصروفیات زیادہ ہونے اور اعلی عہدے پر ہونا اس بات کا متقاضی تھا کہ چارج کسی اور کے سپرد کر دیا جائے ملتان کا کوئی پرنسپل اضافی چارج لینے پر راضی نہ ہوا تو کسی سینئر ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر کو دیا جانا تھا ڈپٹی ڈائریکٹر وہاڑی پروفیسر غلام محمد بخآری اگرچہ سینئر اور تحربہ کار تھے مگر اس اضافی چارج جس کی مدت فقط تین ماہ تھی اور  مستقبل قریب میں مستقل تعیناتی کا بھی امکان تھا معذرت کر لی تو ان سے اگلے سینئر پروفیسر احمر رؤف ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خانیوال کو اس منصب کے لیے چنا گیا

Related posts

ترقی پانے والی۔خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا پوسٹنگ نوٹیفکیشن جاری نہ  ہو سکا

Ittehad

دس فیصد ایڈہاک ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری مگر ماہ جولائی کی تنخواہ میں شامل نہیں ہو سکے گا

Ittehad

سندھ گورنمنٹ نے سی ٹی آئی کے لیے وظیفہ ساٹھ ہزار کر دیا 

Ittehad

Leave a Comment