جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کالج کیڈر میں ٹرانسفر اب صرف ان لائن ہی ہو سکے گی اس ضمن میں آپ کوگوگل پلے سٹور سے ایچ ای ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں http//play/google.com/store/apps /details. اگر کسی دشواری کا سامنا ہو تو support@hed.punjab.gov.pk پر بذرہعہ ای میل یا 042-111-11-2020 پر بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا جا سکتا ہے ٹرانسفر کی چار اقسام ہیں ہر قسم کےلیے درخواست دینے سے قبل آپ ان ڈاکومنٹس کا بندوست کر لیں تاکہ بعد میں دشواری کا سامنا نہ ہو نمبر ا – اوپن میرٹ پر کسی قسم کا کوئی سپورنگ ڈاکومنٹ درکار ۔نہیں نمبر 2-ویڈ لوگ قسم کے لیے نکاح نامے کی تصدیق شدہ کاپی +اپنے شناختی کارڈ کی کاپی +-بیوی/خاوند کے شناختی کارڈ کی کاپ+بیوی /میاں کی جائے تعیناتی سے سروس کا سرٹیفیکیٹ 3- بیوہ خواتین اس بنیاد پر درخواست دینے کے لیے نادرا سے جاری کردہ خاوند کی موت کے سرٹیفیکیٹ کی تصدیق شدہ ک کاپی درخواست کے ساتھ بھجوائیں 4- طلاق یافتہ خواتین اس بنیاد پر درخواست دینے کے لیے طلاق کے سرٹیفیکیٹ کی تصدیق شدہ کاپی درخواست کے ہمراہ بھجوائیں
ای ٹرانسفر کے لیے میرٹ یوں بنے گا
نمبر 1- کوالیفیکیشن پی ایچ ڈی کے پانچ نمبر ایم فل کے تین نمبر اور ماسٹر ڈگری کا ایک نمبر 2– اپنے ڈومیسائل کے ضلع کے علاؤہ سروس کر نے کے نمبر فی سال تین نمبر لیکن زیادہ سے زیادہ دس نمبر 4- ہارڈ ایریا میں کام کرنے کے نمبرز فی سال ایک نمبر لیکن زیادہ سے زیادہ دس نمبرز تصدیق شدہ ایچ ای ڈی 4- وڈلوگ کے دو نمبرز 5- بیوہ کے دو نمبرز 6- جسمانی معذوری کے دو نمبرز
ٹرانسفر کے قواعد و ضوابط
1- مردانہ کالجز کے لیے صرف مرد حضرات درخواست دینے کے اہل ہیں۔ 2—-زنانہ کالجز کے لیے صرف خواتین درخواست دینے کی اہل ہونگی۔ 3- مخلوط تعلیم والے کالجز میں مرد و خواتین دونوں درخواست دینے کے اہل ہونگے۔ 4– ٹرانسفر کے خواہشمند صرف ان پوسٹوں پر درخواست دیں گے جو بالحاظ عہدہ ،گریڈ اور مضمون ان کے ہم پلّہ ہو نگی یہی رولز باہمی تبادلے پر لاگو ہوں گے 5-پبلک کالجز کے اساتذہ ہی ای ٹرانسفر کی درخواست دینے کے اہل ہیں یونیورسٹی میں ٹرانسفر کے لیے درخواست نہیں دی جا سکے گی 6- جس درخواست گزار کا کسی کالج میں سروس کا دورانیہ دو سال سے کم ہے درخواست دینے کے اہل نہیں 7– کسی پوسٹ پر درخواست گزاروں میں مقابلہ کی صورت میں میرٹ میں نمبرز کی بنیاد پر کیا جائے گا نمبزز برابر ہونے کی صورت میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مجموعی سروس اور تاریخ پیدائش کی بنیاد پر ہوگا8– مخلوط تعلیم کے اداروں میں ترجیع مردوں کو دی جائے گی مردوں میں نمبرز برابر ہونے کی صورت میں فیصلہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں مجموعی سروس اور تاریخ پیدائش کی بنیاد پر کیا جائے گا 9- سروس کے آخری سالوں میں سروس والوں کو ٹرانسفر ز میں ترجیع دی گی برابر ہونے پر زیادہ سکور رکھنے والوں اور ان میں برابر ہونے پر مجموعی سروس اور تاریخ پیدائش کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا
درخواست کا مسترد ہونا
رولز کے خلاف درخواستیں خود بخود مسترد ہو جائیں گی 2- اخری تاریخ کے بعد آنے والی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی 3- سٹوذنٹ ٹیچرز تناسب کا اطلاق ٹرانسفر ہونے والے اساتذہ پر نہیں ہوگا 4– اگر کاغذات جو درخواست کے ہمراہ ہیں کی قانونی حیثیت مشکوک ہو گی تو درخواست مسترد کر دی جائے گی
ٹرانسفر آرڈرز کسی معقول وجہ کے کینسل نہیں ہونگے