2023 Latest News Press Releases

گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کی صد سالہ تقریبات کی یادگار سالانہ کھیلیں

اٹک (نامہ نگار) گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک میں طویل عرصے ۔سے سالانہ کھیلوں کا انعقاد تقریباً نہیں ہوا موجودہ پرنسپل پروفیسر ماجد بھٹی نے گزشتہ برس اس روایت کو پھر سے زندہ کیا اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کیا کہ آئندہ برس یعنی  2023 کیونکہ کالج اپنے سو سال مکمل کر رہا ہے اس سلسلے میں جو تقریبات ہوں گی
ان میں کھیلوں کو نمایاں حیثیت حاصل ہوگی چنانچہ ایسا ہی ہواتین اور چار مارچ کو کالج کے ہاکی گراؤنڈ میں منعقدہ یہ سالانہ کھلیں مد توں یاد رکھی جائیں گی تین مارچ کو گراؤنڈ کو دلہن کی طرح سجایا گیا  سپورٹس کے انچارج پروفیسر اعتزاز عزیز نے  تیاریوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی مقررہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ضلع اٹک پروفیسر ارشد خان  جن کا تعلق بھی شعبہ کھیل سے ہے نے کھلیوں کا افتتاح کیا یہ  سپورٹس فیسٹیول دو روز جاری رہا کھیلوں کے تمام ایونٹس نہایت دلچسپ تھے طالب علم اور 
مہمان بہت لطف اندوز ہوتے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی  ڈائریکٹر کالجز  شیر احمد ستی صاحب تھے زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بطور مہمان مدعو  کیا گیا تھا ان کی موجودگی نے تقریب کو مزید چار چاند ۔لگا دئیے کھیلوں کے فائنل مقابلے مہمانوں کے سامنے کروانے گئے۔اس کے بعد پرنسپل پروفیسر ماجد بھٹی نے سپاس نامہ پڑھا  مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی نے  اپنے خطاب میں کھلاڑی اور انتظامیہ  ک تعریف کی اور جیتنے  والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس سال بڑی ٹرافی سال کے بہترین اتھلیٹ شاہد علی  کے نام رہی  دانیال خاں دوسرے بہترین اتھلیٹ قرار پائے  اس موقع پر مہمان خصوصی نے سولر پینل کا۔بھی افتتاح کیا

Related posts

اتحاد اساتذہ کے رہنماوں کی محکمہ تعلیم کے حکام سے اساتذہ مسائل پر گفتگو اور انہیں حل کرنے کا مطالبہ

Ittehad

پروفیسرز پرموٹ ہونے والوں کے لیے خوشخبری جن کی اپنےشہر میں پوسٹ نہیں ان کی آپ گریڈیشن ہوگی

Ittehad

تیرہ اسسٹنٹ پروفیسرز مختلف اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ،دو کو ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت

Ittehad

Leave a Comment