2023 Latest News Press Releases

پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامے کی زمہ دار سندھ کونسل ہے جمعیت نہیں یونیورسٹی انتظامیہ 

لاہور(نمائندہ خصوصی) آج سات مارچ بروز سوموار ہولی کا تہوار منانے پر ہنگامہ ہوا میڈیا کے مطابق اس ہنگامے میں  چند طالب علم زخمی بھی ہوئے میڈیا میں یہ خبریں آئیں کہ اسلامی جمعیت طلبہ کیونکہ غیر مسلموں کے ایسے تہوار منانے کی مخالف ہے انہوں نے اسے روکنے کی کوشش کی اس پر ہنگامہ ہوا اور نتیجتاً چند طالب علم  زخمی ہو گئے یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق  سندھ کونسل سارے فساد کا سبب ہے انہوں نے ہندو طالب علموں کوجمنیزیم کے باہر ہولی منانے کی اجازت دے رکھی تھی جبکہ سندھ کونسل والوں نے جگہ بدل دی اورسپیکر اور دوسرا سامان لا کالج گراؤنڈ لے گئے یونیورسٹی انتظامیہ اور سیکیورٹی گارڈ  وہاں پہنچے تو جمعیت اور وہاں موجود لوگوں کے درمیان بحث وتکرار ہو رہی تھی البتہ وہاں کوئی لڑائی نہیں ہوئی گارڈ اور سندھ کونسل کے درمیان ہاتھا پائی اس وقت ہوئی جب وائس چانسلر ہاؤس کا۔گھیراو کیا گیا دوسری طرف ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں نعرہ تکبیر بلند کرتے ہوئے مار کٹائی اور اقلیتی طالب علموں ۔پر تشدد کرتے دیکھایا گیا ہے

Related posts

ڈاکٹر نواز کنول رہنما اتحاد اساتذہ پاکستان کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا

Ittehad

آج سول سیکریٹریٹ چوک پر بھرپور احتجاج ہوگا لاہور اور گردونواح کے احباب ساڈھے بارہ تک پہنچ جائیں

Ittehad

کیڈر ری فکسیشن، گریڈ 18سے 20 تک کالج اساتذہ کی سیکڑوں سیٹوں کا اضافہ

Ittehad

Leave a Comment