2022 College News Latest News

ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پاکپتن اور پرنسپل کی فزیکل لڑائی سے اساتذہ برادری کی جگ ہنسائی ہوئی ،انکوئری کروائی جائے

ڈی پی آئی کالجز کی واقعہ پر مٹی پاؤ اور ضلع صفائی کراؤ پالیسی بھی قابل تعریف نہیں اتحاد اساتذہ پاکستان کی واقعہ کی غیر جانبدارانہ آنکوئری کروانے کا مطالبہ ایسے واقعات کی آئندہ روک تھام کا واحد حل ہے اعلی حکام فوری نوٹس لیں 

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) فریدیہ کالج پاکپتن میں گزشتہ دنوں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ڈپٹی ڈائریکٹر پاکپتن پروفیسر شیر باز اور پرنسپل پروفیسر مسعود شریف کے مابین ایک معمولی سے بات پر جھگڑا ہوا جو گالم گلوج سے بڑھ کر ہاتھ پائی تک بڑھ گیا بعد میں طلباء مشعل ہوگئے وہاں ایک مصروف چوک کو بند کر دیا طلبہ اور اساتذہ کا موقف یہ ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شیر باز نے کالج کے اندورنی معاملات میں مداخلت کی اور کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود شریف پر شاوٹ کیا اور گالی دی جس پر معاملہ بڑھ گیا پرنسپل نے اخباری نمائندوں کو کہا کہ دراصل ڈپٹی ڈائریکٹر شیر از آن سے کوئی بل کلیر کروانا چاہتے تھے جو ۔ہ ہوا تو اس بات پر وہ ناراض تھے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق کبڈی کی رہرسل کے دوران ایک طالب علم بےہوش  ہو گیا ڈپٹی ڈائرکٹر کے مطابق پرنسپل  نے غیر قانونی طور پر کسی شخص کو کبڈی کا کوچ رکھا ہوا تھا پوچھ گچھ پر گالم گلوج اور ہاتھ پائی پر اتر آئے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق  پرنسپل نے طلباء کو استعمال کر کے ہنگامہ کروایا اور ان کی ذاتی گاڈی تڑوا دی جس کی رپورٹ انہوں نے متعلقہ تھانے میں کروائی اخبارات اور ٹی وی چینلز  نے واقعی کو مرچ مصالحہ لگا کر پیش کی اور ایک کے موقف کو درست اور دوسرے کے موقف کو باطل قرار دیا اس ساری صورتحال میں اساتذہ کی جگ ہنسائی ہوئی ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب پروفیسر عاشق حسین نے فریقین کو لاہور بلوا کر معاملہ رفع دفع کروا دیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو ایف آئی آر واپس لینے پر آمادہ کر لیا اتحاد اساتذہ پاکستان نے ڈی پی آئی کالجز کے طرز عمل پر نکتہ چینی کی ہے اور اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ دونوں غیر زمہ دار آفیسران کو معطل کر کے غیر جانبدارانہ انکوئری کروائی جائے اور  قصور وار کو سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے

Related posts

رہنما اتحاد اساتذہ و سابق ممبر سینٹ پنجاب یونیورسٹی رانا محمود خان ہم میں نہ رہے

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ لٹریری فیسٹیول 2022 کا دوسرا روز

Ittehad

انتقال پر ملال ۔صدمات۔ ۔غم کی خبریں

Ittehad

Leave a Comment