2022 Latest News Press Releases

  جنرل سیکرٹری پپلا کی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے کامیاب مذاکرات ۔ترقی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسرز میں سے کوئی بھی ڈسلوکیٹ نہیں ہو گا

من پسند سیٹوں پر ایڈجسمنٹ کے خواہاں ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو ایڈجسٹ کر کے بقیہ حضرات کی سیٹوں کو آپ گریڈ کر دیا جائے گا گریڈ بیس کے اساتذہ کے ڈی آر  اے کے مطالبے کی حمایت کی جائے گی چیف سیکریٹری کے خط کا مثبت جواب دیا جائے گا

نیز یہ بھی طے ہوا کہ رواں ہفتے کے آخر تک پوسٹنگ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا

 آج مورخہ یکم اگست 2022 بروزِ سوموار ڈاکٹر صاحبزادہ احمد ندیم جنرل سیکرٹری پپلا کی زیر قیادت پپلا کے وفد نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن جناب محترم نجف اقبال صاحب سے اور ایڈیشنل سیکرٹری صاحب سے انکے دفاتر میں ملاقات کی  جس میں حالیہ دنوں میں گریڈ 19 میں ترقی پانے والے میل پروفیسرز صاحبان کی پوسٹنگ انکی من پسند کالجز میں کرنے اور بقیہ سیٹوں کو آپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا جس کو سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن نے منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری صاحب کو ہدایات جاری کر دیں غالب امکان ہے رواں ہفتے کے آخر تک پوسٹنگ آرڈر جاری کر دیے جائیں گے مزید گریڈ 17 سے 18 میل کے منٹس آف میٹنگ اسی ہفتے جاری کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے اسکے علاؤہ 19 کالجز کی خود مختاری اور ان کالجز کے    مسائل پر گفتگو کی گئی اس ضمن میں ڈپٹی سیکرٹری بجٹ سے بھی بات کی گئی 25 فیصد کی کٹوتی کو ختم کرنے کا لائحہ عمل تیار کیا گیا اسی طرح گریڈ 20 میں پروموشن حاصل کرنے والے میل اور فیمیل پروفیسرز صاحبان کی ڈسپرٹی الاؤنس کے حوالے چیف سیکرٹری کی طرف سے لکھے جانے والے لیٹر کا مثبت جواب لکھنے کا مطالبہ کیا جس پر سیکرٹری صاحب نے اتفاق کیا کہ گریڈ 20 کے اساتذہ کے ساتھ یہ زیادتی ہے محکمہ اسکو فوری طور پر چیف سیکرٹری پنجاب کو اپنی طرف سے مثبت جواب لکھے گا  پپلا کےاس وفد میں لاہور ملتان چکوال اور سرگودھا ڈویژن کی قیادت شامل تھی   

Related posts

پچھلے دو دن میں ایس او پیز نہ اپنانے پر بائیس تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے

Ittehad

سپریم کورٹ نے غیر قانونی داخلے کرنے پر میڈیکل۔کالج کو ڈھائی کروڈ جرمانہ کر دیا

Ittehad

لاہور کالج یونیورسٹی سے واپس آنے والی ساٹھ خواتین اساتذہ کی تعیناتی

Ittehad

Leave a Comment