2024 Latest News Press Releases

آگیگا نے کال دے دی 15اور 23 مئی کو ضلعی صدر مقام پر ریلیاں و مظاہرے ہونگے

مطالبات میں لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی کےوعدے کی تکمیل ، پے اینڈ پنشن کمشن کی سفارشات کی روشنی میں ملازمین کے مختلف گروہوں کے مابین جو 70 فیصد فرق پایا جاتا ہے اسے دور کیا جائے منہگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تمام الاونسز کو دوگنا کیا جائے ڈسپیرٹی ریڈکش الاؤنس،پنشن اصلاحات کا اعلان کرنے سے باز رہا جائے 15 مئی سے قبل لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی کےوعدے کو پورا کیا جائے ان مطالبات کے حق میں 15 اور 23 مئی کو پنجاب کے تمام ضلعی صدر مقامات پر ڈی سی آفیسز اور لاہور میں سول سیکرٹریٹ کے سامنے مظاہرہ ہوگا اسلام آباد میں مظاہرے کی کال پر وہاں بھر پور شرکت کی جائے گی ۔خالد جاوید سنگھیڑہ کا میٹنگ میں شریک قاہدین سے خطاب

صدر پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن پروفیسر فائزہ رعنا نے اس اجلاس میں شرکت آگیگا کی دعوت پر کی کوئی عہدے دار نہیں اس کا فیصلہ اتحاد اساتذہ اور پیپلا کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے گا

لاہور ۔نمائندہ خصوصی ۔۔ آل پاکستان ایمپلائز گرینڈ الائنس ۔اگیگا ۔کا ایک اجلاس زیر صدارت چیرمین خالد جاوید سنگھیڑہ گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور منعقد ہوا اس اجلاس میں آگیگا میں شامل تمام ایسوسی ایشن ٹریڈ یونین اور فیڈریشن کے نمائندوں نے شرکت کی آگیگا کی دعوت پر پیپلا کی صدر محترمہ فائزہ رعنا نے اس اجلاس شرکت کی اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے چیرمین خالد جاوید سنگھیڑہ نے کہا کہ پے اینڈ پنشن کمشن کی سفارشات کے مطابق ملازمین کے الاونسز میں ستر فیصد فرق ہے جسے تاحال دور نہیں کیا گیا اسے پورا کیا جائے منہگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تمام الاونسز کو دوگنا کیا جائے مجوزہ پنشن اصلاحات کے اعلان کو روک دیا جائے پنجاب میں لیو انکیشمنٹ کے کالے قانون کو پندرہ مئی سے پہلے واپس لیا جائے احتجاجی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 اور 23 مئی کو پنجاب کے تمام اضلاع میں ریلیاں اور ڈی سی آفیسز کے سامنے مظاہرے ہونگے لاہور میں یہ مظاہرہ سول سیکرٹریٹ کے سامنے ہو گا صدر پپلا نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی آپ کی تحریکوں میں بھرپور تعاون کیا اب بھی تعاون جاری رکھیں گے البتہ باقاعدہ عہدے داری قبول کرنے کے لیے اتحاد اساتذہ پاکستان اور پیپلا کے قائدین سے وسیع مشاورت کے بعد کیا جائے گا

Related posts

انڈر گریجویٹ سٹوڈنٹس کےلیے احساس سکالرشپ

Ittehad

اب پے اینڈ سروس پروٹیکشن تحریک کے شیڈول کے مطابق شہر شہر مظاہرے

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ ادریس احمد کی ریٹائرمنٹ پر تقریب پذیرائی

Ittehad

Leave a Comment