2024 HED News Latest News

نویں جماعت کی بنیاد پر فسٹ ائیر اور فسٹ ائیر کی بنیاد پر بی ایس /ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے شروع کیے جائیں

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب ،وہاں سے دائریکٹرز اور وہاں سے پرنسپلز کو خطوط ارسال کر دئیے گئے

لاہور ۔۔نمائیدہ خصوصی ۔۔ طلبا و طالبات اور سرکاری تعلیمی اداروں میں انرولمنٹ مکمل کرنے کی خاطر بر وقت داخلے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے ایک خط ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب اور وہاں سے ڈائریکٹرز اور ڈائریکٹر ز سے پرنسپلز کو ارسال کر دیا گیا ہے خط میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں نویں جماعت کے رزلٹس کی بنیاد پر فسٹ ائیر اور فسٹ ائیر کے رزلٹس کی بنیاد پر تھرڈ ائیر ،بی ایس / ایسوسی ایٹ ڈگری میں داخلے کر کے تدریسی عمل کا آغاز کر دیا جائے یہ اس لحاظ سے خوش آئندہ ہے کہ نجی تعلیمی ادارے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے داخلے کر لیتے ہیں اور سرکاری تعلیمی اداروں کو بعد ازاں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے

Related posts

پرائیویٹ کالجوں کی بی ایس کلاسز میں مخلوط تعلیم ہو سکتی ہے ڈی پی آئی کی وضاحت

Ittehad

وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر پانچ چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Ittehad

پرنسپلز کیسے درخواست برائے پرنسپل شپ کی بذریعہ انٹرنیٹ تصدیق کریں گے

Ittehad

Leave a Comment