HED News HED News Latest News

بین الصوبائی میٹنگ:تعلیمی ادارے ستمبر تک بند رکھنے کی سفارش

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت پاکستان کے تمام صوبائی وزرائے تعلیم کی میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں چاروں صوبائی وزراء کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سکولز،کالجز اور یونیورسٹیوں سمیت تمام تعلیمی ادارے ستمبر کے پہلے ہفتے میں کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ فیصلے پر حتمی عمل در آمد کے لئے22 اگست کو میٹنگ کی جائے گی جس میں کرونا کی صورت حال کاایک مرتبہ پھرجائزہ لیا جائے گا اور حالات کے مطابق فیصلہ ہوگا۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ ستمبر سے قبل حالات کا جائزہ لینے کے لئے کم از کم 2 میٹنگز کا انعقاد کیا جائے۔اس اجلاس کی سفارشات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرز (این سی او سی )کوبھیجی جائیں گی۔حتمی فیصلہ وہیں ہوگاجس کا اعلان وزیراعظم کریں گے۔

Related posts

اسسٹنٹ پروفیسرز کی گریڈ انیس میں ترقی، مرد سنیارٹی نمبر 966 تا 1300 تک اور خواتین اب 1110 تک

Ittehad

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ان لائن تبادلوں کے لیے آج سے ایپ پر اپلائی کریں

Ittehad

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے بارہ کیمپسز میں وزیٹنگ لیکچررز کی اسامیوں کیلیے درخواستیں مطلوب ہیں

Ittehad

Leave a Comment