لاہور(,نیٹ نیوز)سکینڈری سکول اساتذہ اور اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی مستقلی کے لیے سمری کابینہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم مرار راس نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا کہ مذکورہ اساتذہ اور افسران کی مستقلی کے لیے سمری سائن کردی ۔سمری کابینہ کمیٹی و منظوری اور جائزے کی بھجوائی ہے ۔ وعدے کے مطابق مستقلی کا عمل شروع کردیا ہے ۔ مراد راس کا کہنا تھا کہ انہوں نے مستقلی کا کیس پی پی ایس ای میں بھجوائے بغیر کرنے کی تجویز دی ہے ۔گیارہ ہزار اساتذہ اور ایک ہزار اسٹنٹ ایجوکیشن افسران کی مستقلی ہونی ہے۔قبل ازیں ان اساتذہ کی مستقلی کی پبلک سروس کمیشن کے امتحان سے مشروط کئے جانے کی افواہیں عام تھیں۔