HED News Latest News

کرونا وبا:سرکاری سکولوں کی آیائوں کو صرف 2 ہزار ماہانہ ملیں گے

لاہور(رب نواز)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ابتدائی تعلیم کی کلاسوں میں کام کرنے والے کئیر گیورز کی تنخواہیں آدھی کردیں ۔ ان کئیر گیورز(آیا) کو کورونا وبا کے دوران ماہانہ صرف دو ہزار روپے ہی ملیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کے ابتدائی تعلیم کے دوران سکولوں میں۔ کام کرنے والے عارضی کئیر گیورز کو ماہانہ دوہزار دیا جائے گا ۔ کورونا لاک ڈاون کے دوران ان کئیر گیورز کو تنخواہیں نہیں دی جارہی تھیں ۔ اس حوالے سے ڈسٹرک ایجوکیشن اتھارٹیز نے محکمہ سے وضاحت طلبہ کی تھی ۔ اس وضاحت میں محکمہ سکول ایجوکیشن نے کہا ہے ان کئیر گیورز(آیا) کو ماہانہ چار ہزار روپے دیے جاتے تھے تاہم سکول بند ہونے کی وجہ سے ان کو دوہزا ر روپے ماہانہ ملیں گے ۔

Related posts

پنجاب،پینشن اور میڈیکل الائونس کم کرنے کے لئے کمیٹی کی تشکیل

Ittehad

کل نہیں تو پھر کبھی نہیں چلنا ہے تو ہمارے سنگ اسلام آباد چلو ۔۔فائزہ رعنا

Ittehad

پے پروٹیکشن کی کٹوتیوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا

Ittehad

Leave a Comment