HED News Latest News

سی ٹی آئیز کی بھرتی کے لئے مراسلہ،ڈیپوٹیشن پر گئے اساتذہ کا ریکارڈ طلب

کالجز میں مستقل اساتذہ بھرتی کئے جائیں،پی پی ایل اے

لاہور(میڈیا رپورٹس) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈی پی آئی آفس کے ذریعے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جو کالج اساتذہ دیگر محکموں میں تعینات ہیں ان کی معلومات اکٹھی کرکے ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی جائیں۔یہ اساتذہ عرصہ سے مختلف یونیورسٹیز میں تعینات ہیں۔خبر گرم ہے کہ اساتذہ کی کمی کے پیش نظر شاید ان اساتذہ کو اپنے اداروں میں واپس آنے کا کہا جائے۔علاوہ ازیں تمام ڈائریکٹرز سے نئے سیشن کے لئے سی ٹی آئیز کی بھرتی کے لئے ڈیمانڈ بھجوانے کی بھی ہدائت کی گئی ہے۔اس کے لئے انہیں 15 دن کا وقت دیا گیا ہے۔یادرہے کہ گزشتہ سال 45 سو عارضی اساتذہ بھرتی کئے گئے تھے۔پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر ملک رمضان گرو اور جنرل سیکرٹری شفیق بٹ نے اس موقع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سال عارضی ٹیچرز بھرتی کرکے ڈنگ ٹپائو پالیسی سے کام لیا جاتا ہے۔اس کی بجائے مستقل ٹیچرز بھرتی کرنے کی ضرورت ہے ۔فوراً پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اس کا بندوبست کیا جائے۔

Related posts

گرینڈ ٹیچرز الائنس نے پانچ اکتوبر سے ضلعوں میں احتجاج کا اعلان کر دیا

Ittehad

ای ایس ٹی اور پی ٹی سی سکول ٹیچررز کو کوالیفیکیشن کی بنیاد پر ایڈوانس انکریمنٹ دے دی گئیں

Ittehad

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے 155 افراد کے لیو انکیشمنٹ کے آرڈرز ۔چالیس مرد وخواتین شامل پروفیسر

Ittehad

2 comments

Saba munawar June 14, 2020 at 4:17 pm

سی ٹی آئیز کو بھارتی کر لیتے ہیں اور ان سے مستقل اساتزہ سے زیادہ کام لے لیا جاتا مگر انکی تنخواہ پوری نہیں دی جاتی ۔۔میری اپیل ہے اس پر بھی غور کی جائے میں تین دفعہ سی ٹی آئی بھارتی ہوئی مگر دو دفعہ پوری تنخواہ نہیں مصباءوہاڑی

Reply
Saba munawar June 14, 2020 at 4:21 pm

سی ٹی آئی جو بھارتی کیے جاتے ان سے مستقل اساتزہ سے زیادہ کام لیا جاتا اور انکی تنخواہ پوری نہیں دی جاتی۔میری اپیل ہے کہ اس طرف بھی دھیان کیا جائے

Reply

Leave a Comment