2020 HED News Latest News

CTIs Allocation formula revised on the bases of community colleges shortage and acute shortage

on the basis of community colleges .shortage and acute shortage of staff in colleges

میشہ کی طرح جب کالجز  میں کالج انتظامیہ نے خالی آسامیاں مشتہر کر نا تھیں تو اعلی حکام نے اپنی ضرورت کے تحت پہلے سے کی گئی الاٹ کی گئی آسامیوں کو تبدیل کر دیا اور ڈائریکٹر اور پرنسپل صاحبان کو آخری وقت میں نادر شاہی حکم سنایا کہ آخری حکم نامے پر عمل کیا جاۓ اس آخری حکم نامے کے مطابق کالجز کو تین درجات میں تقسیم کیا گیا ہے اول کمیونٹی کالجز جن کی اہمیت کے پیش نظر ان آٹھ کالجز میں سیٹوں کی تعداد بڑھا کر 50 کر دی گئی ہے  باقی جن کالجز سے سی ٹی آئی ڈیمانڈ کر رکھے تھے ان کے لیے ایک فارمولا بنایا گیا ہے کہ اگر وہاں 20 یا 20 سے زائد آسامیاں خالی ہیں تو انہیں 5 سی ٹی آئی کی آسامیاں دے دی گئی ہیں اگر خالی آسامیوں کی تعداد 10 اور 20 کے درمیان ہے تو انہیں  4 آسامیاں دے دی گئی ہیں 10 سے کم خالی آسامیوں کی صورت میں 3 تک سی ٹی آئی دیے گئے ہیں ان تمام کالجز میں 940 خالی آسامیوں پر 240 سی ٹی آئی کی آسامیاں دی گئی ہیں کچھ ایسے کالجز ملے ہیں جہاں سٹاف کی شدید کمی ہے وہاں ایک ایک دو دو آسامیاں کل 110 آسامیاں دی گئی ہیں خط میں یہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایم آئی ایس سسٹم نے سرچ کر کے فارمولا بنایا ہے اور دوسری ان کی طرف سے درخواست کمیونٹی کالجز کی اہمیت کے پیش نظر کی ہے 

Related posts

گورنمنٹ گریجویٹ کالج اٹک کی صد سالہ تقریبات کی یادگار سالانہ کھیلیں

Ittehad

پروفیسر ڈاکٹر حنیف بھٹی فائرنگ سے زخمی ۔اتحاد اساتذہ کا سزا کا مطالبہ

Ittehad

پنجاب:تعلیمی بجٹ میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کی تیاریاں

Ittehad

Leave a Comment