2026 College News HED News Latest News

بلال احمر فنڈ کے 100 فی صد واجبات فوری بینک میں جمع کروانے کا حکم

:ہلال احمر فنڈ کے 100 فیصد واجبات فوری بینک اکاؤنٹ میں جمع کرانے کا حکم، فوکل پرسنز مقرر۔*ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (کالجز) پنجاب نے ہلال احمر فنڈ کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کر دیں۔ مراسلے کے مطابق تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز ایجوکیشن (کالجز) اس بات کو یقینی بنائیں کہ سیشن 2025-26 تک کے تمام جمع شدہ واجبات بشمول پچھلے تمام بقایا جات 100 فیصد فوری طور پر مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کرائے جائیں۔*مراسلے میں اہم ہدایات:*1. سیشن 2026-27 کے دوران جمع ہونے والا فنڈ بھی وصولی کے فوراً بعد اسی اکاؤنٹ میں جمع کرایا جائے۔2. ہلال احمر فنڈ سے حکومتی نوٹیفکیشن میں دی گئی اجازت کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے کوئی خرچ نہیں کیا جائے گا۔3. تمام ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فوکل پرسنز سے مکمل تعاون کریں گے اور ریکارڈ فراہم کریں گے۔4. انٹرنل آڈٹ کمیٹیاں خاص طور پر ہلال احمر فنڈ کا آڈٹ کریں گی اور کسی بھی بے ضابطگی کی فوری رپورٹ ڈائریکٹوریٹ کو دیں گی۔5. تمام ڈائریکٹرز تعمیل رپورٹ بمعہ جمع شدہ رقوم کے ثبوت کے ڈائریکٹوریٹ کو جمع کرائیں گے۔*رابطے کے لیے فوکل پرسنز مقرر:*- *لاہور ڈویژن:* عبدالوہاب طارق – 0321-8860069- *ڈی جی خان و بہاولپور:* جاوید اقبال – 0333-8583198- *راولپنڈی و گوجرانوالہ:* وقاص عزیز – 0311-5111706- *فیصل آباد، سرگودھا، ملتان و ساہیوال:* محمد اشفاق – 0300-7956846محکمہ نے اس معاملے کو *انتہائی ضروری (Most Urgent)* قرار دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

گجرات ۔۔ پروفیسر سید سعادت مہدی اللہ کے حضور پیش ہوگئے

Ittehad

گریڈ بیس اورگریدانیس کی 156 خواتین رواں سال ریٹائر ہونگی

Ittehad

گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ کے پروفیسر محمد عارف انتقال کرگئے

Ittehad

Leave a Comment