2026 HED News Latest News

اتحاد اساتذہ کے فعال رہنما راوء محمد اعجاز ریٹائیرڈ ان کی تنظیمی خدمات کو خراج تحسین

اتحاد اساتذہ (اوکاڑہ )کے فعال و متحرک رہنما پروفیسر راؤ محمد اعجاز صاحب اپنی طویل اور باوقار پیشہ ورانہ خدمات کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔ راؤ اعجاز صاحب کا کردار اتحاد اساتذہ میں ہمیشہ مثبت، فعال اور اساتذہ کو متحد رکھنے والا رہا۔ انہوں نے اساتذہ کے حقوق، اتحاد اور اجتماعی مفاد کے لیے جس خلوص، جرات اور ثابت قدمی سے اپنا کردار ادا کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ نہ صرف ایک ذمہ دار اور مخلص استاد رہے بلکہ ساتھی اساتذہ کے درمیان باہمی احترام اور یکجہتی کے فروغ میں ان کا کردار نمایاں رہا۔ ہمیں امید ہےکہ راؤ اعجاز صاحب کی رہنمائی، تجربہ اور محبت آئندہ بھی ہمارے لیے باعث حوصلہ رہے گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ راؤ محمد اعجاز صاحب کو صحت، سکون اور خوشحال زندگی عطا فرمائے اور زندگی کے اس نئے سفر کو اپنی رحمتوں سے بھر دے آمین

Related posts

ایجوکیشن یونیورسٹی نے ٹریننگ کے سرٹیفکیٹ جاری کر دیئے۔مزیر 18 خواتین کی ٹریننگ کا شیڈول جارئ

Ittehad

رہنما اتحاد اساتذہ و سابق ممبر سینٹ پنجاب یونیورسٹی رانا محمود خان ہم میں نہ رہے

Ittehad

اڑتالیس بین الاقوامی یونیورسٹیز سکالرشپ۔مکمل فنڈڈ

Ittehad

Leave a Comment