پپلا الیکشن کمیشن برائے انتخابات 2026ء کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پپلا آئین کے آرٹیکل 4 کے سیکشن A کے سب سیکشن a کے تحت تمام ڈویژنل صدور نے نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے لئے اپنے اپنے حصے کی نامزدگی مع رضا مندی فارم 14اگست سے قبل مرکزی صدر پروفیسر فائزہ رعنا کو پہنچا دیے تھے اور اسی آرٹیکل کے سب سیکشن C کے تحت سابقہ الیکشن کے صدارتی رنر اپ نے نئے الیکشن کمیشن کے چیئرمین کی نامزدگی بھی بروقت بھیج دی۔ مرکزی صدر نے آئین کے اسی آرٹیکل کے سب سیکشن b کے تحت سیکرٹری الیکشن کمیشن کی نامزدگی کر کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام نامزدگیاں برائے منظوری رکھ دیں اور مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی نے اتفاق رائے سے تمام نامزدگیوں کی منظوری دے دی۔ لہذا ایسوسی ایشن کے نئے الیکشن کمیشن برائے انتخابات 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت مندرجہ ذیل پروفیسر صاحبان الیکشن کمیشن پپلا کے ارکان، سیکرٹری اور چئیرمین ہوں گے۔
1۔چئیرمین،طارق شریف اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ریاضی گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور
2۔سیکرٹری، ڈاکٹر محمد نجم الدین فارانی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ سیاسیات گورنمنٹ گریجویٹ دیال سنگھ کالج لاہور
3۔ممبر الیکشن کمیشن لاہور ڈویژن، عامر رفیق ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سیاسیات گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور
4۔ممبر الیکشن کمیشن گوجرانوالہ ڈویژن،محمد اقبال رائے ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سیاسیات گورنمنٹ گریجویٹ مرے کالج سیالکوٹ
5۔ممبر الیکشن کمیشن گجرات ڈویژن، چوہدری محمد شوکت علی پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ عبدالحق کالج جلال پور جٹاں گجرات
6۔ممبر الیکشن کمیشن سرگودھا ڈویژن، شیرون جان پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج چک47 خوشاب
7۔ممبر الیکشن کمیشن راولپنڈی ڈویژن، نصیر احمد عنصر ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اسلامیات گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی
8۔ممبر الیکشن کمیشن فیصل آباد ڈویژن، سید مجتبٰی حسن ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ اردو گورنمنٹ گریجویٹ کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد
9۔ممبر الیکشن کمیشن ساہیوال ڈویژن،اکرام اللہ ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج ساہیوال
10۔ممبر الیکشن کمیشن ملتان ڈویژن، ساجد صدیقی پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج قادر پور راں ملتان
11۔ممبر الیکشن کمیشن ڈیرہ غازی خان ڈویژن،محمد رضوان شیخ ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ریاضی گورنمنٹ گریجویٹ کالج مظفر گڑھ
12۔ممبر الیکشن کمیشن بہاولپور ڈویژن، محمد ندیم احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بہاولنگر


