HED News

اتحاد اساتذہ کی کاوشیں رنگ لائیں۔درجنوں کالج اساتذہ کو ٹیکس ریفنڈ ملا

*ایف بی آر ٹیکس ریفنڈ — پنجاب کے درجنوں پروفیسرز اور لیکچررز کو ریفنڈ کی وصولی اور منظوری*لاہور۔ اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر شیر محمد گوندل نے بتایا ہے کہ پنجاب کے درجنوں پروفیسرز اور لیکچررز کو ایف بی آر سے ٹیکس ریفنڈ مل چکا ہے یا ان کے ریفنڈ کیسز منظور ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر شیر محمد گوندل کے مطابق وہ گزشتہ دو ماہ سے جرمنی میں ریسرچ فیلوشپ پر موجود ہیں۔ اس دوران جن اساتذہ نے رابطہ کیا انہیں معلومات اور تجربے کی بنیاد پر مکمل رہنمائی فراہم کی گئی۔انہوں نے تمام خواتین و مرد پروفیسرز اور لیکچررز سے گزارش کی ہے کہ جنہوں نے ابھی تک ٹیکس ریفنڈ کے لیے درخواست نہیں دی وہ ضرور اپلائی کریں تاکہ انہیں ان کی جائز اور محنت کی کمائی کا حق واپس مل سکے۔ڈاکٹر شیر محمد گوندل کا کہنا ہے کہ اگر ان کی معلومات اور رہنمائی کسی ساتھی کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے تو یہ ان کے لیے خوشی اور اطمینان کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ معلومات ایک دوسرے تک پہنچائی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اساتذہ اپنے حق سے فائدہ اٹھا سکیں۔*وفاقی ٹیکس محتسب کے احکامات* وفاقی ٹیکس محتسب اسلام آباد نے ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریفنڈ میں تاخیر پر درج شکایات کی سماعت کے بعد سفارشات جاری کیں۔ ان احکامات کی کاپیاں خبر کے ساتھ لف ہیں۔ٹیکس ریفنڈ کے حوالے سے رہنمائی درکار ہو تو ڈاکٹر شیر محمد گوندل سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ *رابطہ نمبر: 03009601637*نوٹ: لف شدہ دستاویزات میں منظور شدہ کیسز کی فہرستیں شامل ہیں۔

Related posts

ریپیٹری ایٹڈ اساتذہ (یونیورسٹی سے واپس آنے والے) کے ساتھ کیا بیت رہی ہے

Ittehad

نواز شریف انجیرنگ یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کا ایڈیشنل چارج پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان کے حوالے

Ittehad

پری پی ایس بی میں ایسوسی ایٹ سے پروفیسر ترقی پانے والی خواتین کے کیس کلیر

Ittehad

Leave a Comment