2025 Latest News Press Releases

موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے پرائمری و مڈل سکولز کل سے کھل رہے ہیں

کچھ من چلے تعطیلات میں توسیع کے فیک نوٹیفکیشن و میسیجز کے ذریعے عوام گمراہ کر رہے ہیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں منتخب سکولز کو بند رکھنے کا اختیار ضلعی ایگزیکٹو افسران اور کالجز کو بند کرنے کا اختیار ڈویژنل ڈائریکٹرز کو دیا گیا ہے

نہم سے سیکنڈ ائیر کے لیے تعلیمی ادارے پہلے سے ہی کھولے جا چکے ہیں

لاہور( نامہ نگار) موسم گرما کی تعطیلات کے بعد پنجاب کے پرائمری و مڈل سکولز کل یکم ستمبر سے کھل رہے ہیں ان اداروں نے پہلے چودہ اگست کو کھلنا تھا پھر انہیں یکم ستمبر تک بند کر دیا گیا پھر اس کے بعد اس فیصلے میں ترمیم کرکے نہم سے سیکنڈ ائیر تک کی کلاسز کے لیے اٹھارہ اگست کو کھول دئیے گئے جبکہ نرسری سے آٹھویں تک یکم ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا یہ سکولز کل اپنے شیڈول کے مطابق کھولے جارہے ہیں لیکن کچھ من چلے تعطیلات میں مزید توسیع کی جھوٹی خبریں اور سوشل میڈیا پر پیغامات چلا کر عوام الناس کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں ہاں اتنا ضرور ہے کہ سیلاب سے زیادہ متاثر علاقوں کے سکولز کو بند رکھنے کا شیڈول ضلعی ایگزیکٹو افسران اور ہائر ایجوکیشن کے کیس میں ڈائریکٹر کو دیا گیا ہے جو حالات کو پیشن نظر رکھتے ہوئے انفرادی نوٹیفکیشن جاری کررہے ہیں

Related posts

ایک سو پچھتر خواتین اساتذہ کے من پسند کالجوں میں تبادلے 

Ittehad

خواتین اسسٹنٹ پروفیسر کے پرموشن رینج میں آنے والے تمام کیسز تیار کر کے پچیس اکتوبر تک بھجوانے کی ہدایت 

Ittehad

صوبائی حکومت رابعہ بصری کالج کے غیر قانونی تبادلے منسوخ کریے اور متاثرہ خاتون سے معافی مانگے۔۔فائزہ رعنا

Ittehad

Leave a Comment