2025 HED News Latest News

ماسوائے رخصت زچگی، میڈیکل ،سٹڈی اورایکس پاکستان لیو باقی ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ

واپس بلا کر اپنے اداروں میں جوائن کرنے کا حکم آئندہ بھی ایسی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی

مگر جلدی میں سب سے اہم عدت لیو کا اندراج بھول گئیے جو خواتین کسی بھی صورت میں جوائن نہیں کر سکتیں ریوائزڈ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے

لاہور (نامہ نگار) ملک میں جاری ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لازمی سروسز کی طرز پر چھٹیاں منسوخ کر کے فورا اپنے اپنے اداروں میں جوائن کرنے کا حکم دیا ہے لیکن میڈیکل ۔میٹرنٹی ،سٹڈی اور ایکس پاکستان لیو کو استثنیٰ حاصل ہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ بھی دوسری طرح کی چھٹیاں منظور نہیں کی جائیں گی ارنڈ لیو پر گئے ہوئے افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ فورا یعنی آج ہی اپنے اداروں میں جوائن کریں اور سربراہان اس کی اطلاع اوپر مہیا کریں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کام کرنے والی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو کہا گیا ہے کہ وہ بھی ایسے آرڈرز جاری کر کے ان پہ عمل درآمد ممکن بنوائیں

Related posts

ایک سو انچا س خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز میں سے ایک سو پنتا لیس پروفیسر کے عہدے پر ترقی پا گئیں

Ittehad

ریٹائر منٹ پر سرکاری ملازم کے اکاؤنٹ میں تنخواہ کے 65 فیصد کے برابر رقم آتی رہے گی

Ittehad

نہ احتجاجیوں کی کسی نے سنی اور نہ حکومتی اتحادیوں کی وہی ہوا جو آئی ایم ایف نے کہا

Ittehad

Leave a Comment