2025 HED News Latest News

ماسوائے رخصت زچگی، میڈیکل ،سٹڈی اورایکس پاکستان لیو باقی ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ

واپس بلا کر اپنے اداروں میں جوائن کرنے کا حکم آئندہ بھی ایسی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی

مگر جلدی میں سب سے اہم عدت لیو کا اندراج بھول گئیے جو خواتین کسی بھی صورت میں جوائن نہیں کر سکتیں ریوائزڈ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے

لاہور (نامہ نگار) ملک میں جاری ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لازمی سروسز کی طرز پر چھٹیاں منسوخ کر کے فورا اپنے اپنے اداروں میں جوائن کرنے کا حکم دیا ہے لیکن میڈیکل ۔میٹرنٹی ،سٹڈی اور ایکس پاکستان لیو کو استثنیٰ حاصل ہے یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئندہ بھی دوسری طرح کی چھٹیاں منظور نہیں کی جائیں گی ارنڈ لیو پر گئے ہوئے افسران کو کہا گیا ہے کہ وہ فورا یعنی آج ہی اپنے اداروں میں جوائن کریں اور سربراہان اس کی اطلاع اوپر مہیا کریں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت کام کرنے والی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو کہا گیا ہے کہ وہ بھی ایسے آرڈرز جاری کر کے ان پہ عمل درآمد ممکن بنوائیں

Related posts

کل کا احتجاج پوری برادری کا احتجاج ہے تمام گروہی تعصبات بالا طاق رکھتے ہوئے اس میں شامل ہوں

Ittehad

خانیوال اور رحیم یارخان میں بھی تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز کھول دئیے گئے

Ittehad

نیا ٹرانسفر/پروشن بین آرڈر کچھ نہیں الیکشن کمیشن کی یاد دہائی ہے

Ittehad

Leave a Comment