بڑا صاف سائن ہے کہ ہیکر ہماری برادری ہی کی کوئی گندی مچھلی ہے مختاط بھی رہیے اور آنکھیں کان کھلے بھی رکھیے آپ کے قریب ایسی کوئی مشکوک حرکت دیکھیں تو مطلع فرمائیں
لاہور ( خبر نگار ) آج دوپہر مرکزی سیکرٹری مالیات پروفیسر شفیق خلیل بٹ کا واٹس اکاؤنٹ ہیکرز نے ہیک کر لیا اور مسلسل ان کے نام اور مصنوعی ذہانت ( آرٹیفیشل انٹیلیجنس )آواز نکال کر پیسوں کا تقاضا کر رہا ہے ایک تو مختاط رہنے کی ضرورت ہے اگر کوئی ایسا میسج موصول ہو تو وہ شفیق بٹ ہرگز نہیں ہے دوسری بآت اس نے مختلف گروپوں سے نمبرز لیے ہیں ان میں سے منتخب لوگوں کو وہ پیغامات دئیے رہے ہیں دوسری بات یہ کہ یہ ہیکرز ہمارے جاننے والے قریب کے لوگ لگتے ہیں جن کے پاس بنیادی معلومات ہیں ایسی کوئی مشکوک حرکت اپنے قریب دیکھیں تو دوستوں سے شیئر کریں تاکہ منفی لوگوں تک پہنچا جا سکے اور ذمہ دار ایجنسیوں سے مداخلت کر وا کر ان کی ہیج کنی کی جا سکے یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہماری کمیونٹی کے بے شمار کے فیس بک اور واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوئے ہیں بے شمار گمنام کالیں موصول ہوئی ہیں اور سرٹیفکیٹ ویری فیکیشن کے نام پر پیسے بٹورئے جا چکے ہیں یہ محکمے اور اپنی کمیونٹی کے لوگ ہیں جنہیں بے نقاب کرنا ضروری ہو گیا ہے لہذا پہلے نمبر پر مختاط رہیے کسی کے جھانسے میں مت آہیں ایسی کالوں کے نمبر محفوظ کریں اور دوسروں سے شیئر کریں