گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمندری کی ریٹائرڈ پرنسپل کنیز اختر وفات پا گئیں
فیصل آباد (نامہ نگار) گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر کنیز اختر گذشتہ دنوں اللہ کی رحمت میں چلی گئیں مرحومہ شگفتہ رانا نائب صدر پیپلا فیصل آباد ڈویژن کی نند تھیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ دے اتحاد اساتذہ کے سبھی رہنماؤں نے محترمہ شگفتہ رانا ان کے خاوند اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے
فیصل آباد ۔۔میاں محمد حنیف انتقال کر گئے

فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی )گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف سائنس فیصل آباد کے شعبہ اردو کے رہنما پروفیسر میاں محمد حنیف گزشتہ دنوں قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے ان کی عمر تقریبا 75 برس تھی اور وہ 2019 میں مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہوئے تھے مرحوم ایک سادہ لوح فرشتہ صفت انسان تھے اللہ ان کی منازل آسان فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
چشتیاں ۔۔ریٹائرڈ پروفیسر سید افتخار حسین بخاری انتقال کر گئے
چشتیاں (خبر نگار) گورنمنٹ کالج چشتیاں کے سابق استاد شعبہ انگریزی پروفیسر سید افتخار حسین بخاری گذشتہ دنوں بقضائے الٰہی اللہ کی بارگاہِ میں پیش ہو گئے ان کی نماز جنازہ دو مارچ کی رات ان کے آبائی قبرستان پرانی چشتیاں میں ادا کی گئی اتحاد اساتذہ کے ساتھیوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کی بخشش کے لیے دعا کی ہے
ملتان ۔۔تحریک اساتذہ کے سرگرم رکن پروفیسر لطیف اظہر چوہدری وفات پا گئے

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) تحریک اساتذہ کے سر گرم رکن اور گورنمنٹ ملت کالج ملتان کے سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر سیاسیات لطیف اظہر چوہدری گذشتہ دنوں اللہ کے حضور پیش ہوگئے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ بھاری صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ دے