2025 HED News Latest News

سیکنڈ راؤنڈ میں چونتیس مرد اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے تبادلے

ان میں اٹھائیس کے تبادلے دستیاب آسامیوں پر اور چھ کے باہمی تبادلے کیے گئے

تاحال پالیسی میں موجود اور ایسوسی ایشن سے وعدے کے مطابق معذور ،بیوا اور مطلقہ اور دیگر کیٹگریز والوں کو ایکاموڈیٹ نہیں کیا گیا

لاہور ( نمائندہ خصوصی ) موسم سرما کے ٹرانسفر راونڈ 2 2024 میں درخواست دہندگان کے ٹرانسفر آرڈرزء جاری کر دئیے گئے اس نوٹیفکیشن میں اٹھائیس اسسٹنٹ/ ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے تبادلے دستیاب آسامیوں پر کیے گئیے ہیں چھ اسسٹنٹ /ایسوسی ایٹ پروفیسر کو میوچل (باہمی تبادلے کیے گئے ہیں موجودہ آفیسران یوں تو میرٹ میرٹ کی رٹ لگا رہے ہیں مگر پالسی سے انحراف کون سا میرٹ ہوتا ہے وہاں لکھا ہے کہ بیوا ،بیمار ،مطعلقہ اور معذور کو نمبر دیکر دوسروں پر فوقیت دی جائے گی مگر کسی معذور کو بھی ایکاموڈیٹ نہیں کیا گیا گذشتہ پرموشن کے بعد چکوال کے شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر ساجد جو وہل چیر پر کالج آتے جاتے ہیں انہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قصبہ کمالیہ میں پوسٹ کر دیا گیا سٹڈی لیو سے واپس آ کر جوائن کرنے والے ایک انگلش کے لیکچرر جو ایک بازو سے معذور ہیں انہیں اپنے آبائی شہر سے دور ٹیکسلا پوسٹ کر دیا گیا ہے دونوں نے بہت منت سماجت کی مگر فرعونوں پر کوئی اثر نہیں ہوا

Related posts

پنجاب کے سرکاری دفاتر میں عیدالاضحی کے بعد اوقات تبدیل

Ittehad

اتحاد اساتذہ پاکستان کے رہنما اور سابق وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی چل بسے

Ittehad

بصارت سے محروم امیدواران پی ایل ٹی کا تحریری امتحان متعلقہ ڈائریکٹوریٹ میں ہوگا

Ittehad

Leave a Comment