ان میں ضلع لاہور کےاٹھ ،ضلع قصور کےچھ ،ضلع شیخوپورہ کےنو اور ضلع ننکانہ کے دو کالجز شامل ہیں
لاہور(خبر نگار ) گذشتہ دنوں لاہور ڈویژن کے کالجوں کے امیدواران برائے پرنسپل کے انٹرویوز کیے ہیں پینل میں وزیر تعلیم،سیکریٹری ہائر ایجوکیشن اور دیگر ہائر ایجوکیشن کے اعلی حکام شامل تھے ان سے قبل امیدواران نے پورٹل پر درخواستیں دیں اور کمپیوٹر نے فیڈڈ پروگرام کے مطابق میرٹ بنایا جس پر شارٹ لسٹ کرکے تین تین امیدواروں کو انٹرویو کے منتخب کیا گیا وزیر تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی نے انٹرویو کیے کمیٹی کے سفارش کردہ امیدواران کی منظوری کے بعد ان کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ابھی فی الحال لاہور ڈویژن کے چاروں اضلاع کے چھوٹے کالجوں جہاں انیس و اٹھارہ گریڈ کے پرنسپلز تعینات کیے گئے ان کے آرڈرز جاری کیے گئے ہیں