باقی سرکاری ملازمین کو معمول کے مطابق ماہ دسمبر کے ختم ہونے پر ادا کی جائے گی
لاہور( نمائندہ خصوصی )صوبائی محکمہ خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں ضلعی اکاؤنٹ افیسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبائی حکومت میں کام کرنے والے مسیحی سرکاری ملازمین و ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ماہ رواں کی بیس تاریخ تک ادا کر دی جائے تاکہ وہ کرسمس کی تیاریاں کر سکیں البتہ باقی تمام ملازمین کو تنخواہیں/پنشن معمول کے مطابق مہینے کے اختتام پر اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی اس ماہ اکاؤنٹ افیسز میں دو پے رول چلیں گے ایک پندرہ یا سول دسمبر کو اور دوسرا بائیس تک چلایا جائے گا محکمہ خزانہ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےایسا ہی نوٹیفکیشن وفاقی حکومت پہلے ہی جاری کر چکی ہے