HED News Latest News

اساتذہ کے مسائل کے حل کےلئے ایچ ای ڈی کا آن لائن سسٹم

تبادلے،ترقی،ریٹائرمنٹ کے تمام امور ایچ آر ایم ایس کے ذریعے نمٹائے جائیں گے

لاہور(خصوصی خبر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نیا آن لائن سسسٹم ایچ آر ایم ایس متعارف کروایا ہے۔جس میں ان کے ساتھ تکنیکی معاونت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کی ہے۔اس سسٹم پر تما کالج اساتذہ کا ڈیٹا موجود ہے۔ہر ٹیچر اپنے شناختی کارڈنمبر کو یوزر نیم اور پاس ورڈ کے طور پر استعمال کرکے پہلی دفعہ لاگ ان ہوسکتا ہے اور اس کے بعد پاس ورڈ تبدیل کرسکتا ہے۔ہر ٹیچر اپنے متعلقہ پیج پر دی گئی معلومات کو ایڈٹ کرسکتا ہےاور نئی معلومات درج کرسکتاہے۔اس سے بار بار کالجز سے ڈیٹا منگوانے اور اس کو اپ لوڈ کرنے میں غلطیوں کا جو احتمال رہتا تھا وہ ختم ہوجائے گا۔آئندہ ایچ ای ڈی اساتذہ سے متعلق تبادلے،ترقی اور ریٹائرمنٹ اور ملازمت سے متعلق دیگر امور اسی سسٹم کے ذریعے نمٹائے گا۔معلومات درج کرنے کی آخری تاریخ 19 جون دی گئی ہے۔درج ذیل ویب سائٹ لنک کے ذریعے لاگ ان ہوا جاسکتا ہے

hehr.punjab.gov.pk

Related posts

دو سو مرد لیکچررز کے پرموشن کیسز چھ نومبر تک بھجوائیں ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز کی تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت

Ittehad

ایمبیسی سکول جبیل سعودی عرب کے پرنسپل کی ماورائے رولز زیادتیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔وفاقی محتسب 

Ittehad

  پنجاب یونیورسٹی   میں اندھیر نگری رولز ریگولیشن اور میرٹ کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں 

Ittehad

Leave a Comment